google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب میں طوفانی بارشوں پر رین ایمرجنسی نافذ

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے مکمل جذبے اور محنت سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے متحرک ہیں۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کو بروقت سائرن اور اعلانات کے ذریعے آگاہ رکھا جائے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اداروں سے تعاون کریں اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Read more

فوجا سنگھ 114 سال کی عمر میں حادثے میں انتقال کر گئے

حماد کاہلوںسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر، فوجا سنگھ، بھارتی پنجاب میں ایک سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑی سے ٹکرا کر 114 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ حادثہ اُن کے آبائی گاؤں بیاس پنڈ (ضلع جالندھر) کے قریب پیش آیا، جہاں وہ شدید زخمی ہوئے۔ لندن میں واقع ان کا رننگ کلب اور فلاحی ادارہ سکھز ان دی سٹی نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، اور اعلان کیا ہے کہ مشرقی لندن (ایلفرڈ) میں ہونے والے آئندہ تمام تقریبات ان کی زندگی اور خدمات کے اعتراف میں وقف کی جائیں

Read more

‏ماما قدیر کا مبینہ اعترافی بیان منظرِ عام پر

عابدہ کاہلوںسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ بلوچ قوم پرست رہنما ماما قدیر کا ایک مبینہ بیان سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جس میں اُنہوں نے کہا ہے: “ہمیں بھارت نے یقین دلایا تھا کہ وہ بلوچوں کی مدد کرے گا، آزاد بلوچستان دلائے گا۔ افسوس کہ ہم نے ان دھوکہ بازوں پر یقین کیا۔” اس بیان کی آزاد ذرائع سے تصدیق ابھی باقی ہے، تاہم یہ بیان سوشل اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔ مزید تفصیلات اور ردعمل کے لیے ہم متعلقہ فریقین سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

چکوال میں بادل پھٹنے سے شدید تباہی، ایمرجنسی کا خدشہ

عابدہ کاہلوں سکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ چکوال میں آج پیش آنے والا بادل پھٹنے کا واقعہ دل دہلا دینے والا منظر پیش کر رہا ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، متعدد مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں، اور مقامی لوگ خوف و بے بسی کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ علاقے کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے، اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہلاکتوں کا بھی شدید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی

Read more

اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاقمقام: اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیانزن نے کی۔ ملاقات میں دونوں شہروں کی پولیس فورسز کے مابین اشتراک کار بڑھانے اور جدید پولیسنگ کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کی نمایاں باتیں: اسلام آباد پولیس کے افسران کو جدید پولیسنگ، ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلیجنس میں تربیت کے لیے بیجنگ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ افسران بیجنگ میں جدید تربیتی

Read more

جیسمین منظور نے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگا دیے

حماد کاہلوںسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ معروف ٹی وی میزبان جیسمین منظور نے سابق شوہر پر سنگین تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے اپنے زخمی چہرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، جس نے صارفین کو افسردہ اور غمزدہ کر دیا۔ جیسمین نے 16 جولائی کو پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک سلسلہ وار ٹوئٹس میں انکشاف کیا کہ تصاویر میں نظر آنے والی تشدد زدہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تکلیف دہ واقعہ ان کی زندگی کا سیاہ باب ہے جس کا الزام وہ اپنے سابق شوہر

Read more

نہر ٹوٹنے سے شاہکوٹ میں زرعی زمینیں زیر آب

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان نظام پورہ چک نمبر 80 ر/ب، تحصیل شاہکوٹ (ضلع ننکانہ صاحب) میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں نہر کا بند ٹوٹ گیا، جس کے باعث متعدد زرعی رقبے زیرِ آب آ گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ہونے والی شدید بارشوں نے نہر کے کنارے کمزور کر دیے تھے، تاہم متعلقہ محکموں کو بارہا مطلع کرنے کے باوجود کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً، نہر میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد بند ٹوٹ گیا، جس سے قریبی کھیتوں میں پانی داخل ہو گیا۔ کسانوں

Read more

ایران جوہری معاہدہ: 31 اگست تک ڈیڈلائن مقرر

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستاناسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی ایران کے جوہری معاہدے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر، “سنیک بیک” پابندیاں بحال ہونے کا امکان واشنگٹن / پیرس / برلن: امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے 31 اگست کی ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے، جس کے بعد اگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو اقوام متحدہ کی سابقہ پابندیاں دوبارہ نافذ کی جا سکتی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور فرانس، جرمنی، اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی حالیہ مشاورت میں اس فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔ سفارتی ذرائع

Read more

غیر قانونی گردہ کیس: ڈاکٹر کی سزا برقرار، نرمی دے دی گئی

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستاناسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر فواد ممتاز خان کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے سزا میں نرمی کرتے ہوئے اُسے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فواد کو انسانی اعضاء اور ٹشوز کی پیوندکاری سے متعلق 2010 کے قانون کی دفعہ 10 کے تحت سزا سنائی گئی، جس میں 10 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم عدالت نے فواد کی

Read more

سنگھڑ کی زخمی اونٹی مصنوعی ٹانگ پر کھڑی ہو گئی

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستاناسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی سنگھڑ: سندھ کے ضلع سنگھڑ میں گزشتہ برس ایک ظالم واقعے کا شکار ہونے والی اپاہج اونٹی “کیمی” بالآخر ایک سال سے زائد عرصے کے بعد مصنوعی ٹانگ کے سہارے پہلی بار کھڑی ہو گئی ہے۔ کیمی کو جون 2024ء میں ایک مقامی زمیندار نے اس وقت سخت سزا دی جب وہ اس کے کھیت میں گھاس چر رہی تھی۔ زمیندار نے بےرحمی سے اس کا اگلا پاؤں کاٹ دیا۔ اس سفاکی کے بعد علاقے میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا اور پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر لے

Read more