google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسکینڈے نیوین اردو
مقبول موضوعات: # اسکینڈے نیوین نیوز# پاکستان# مریم نواز# انسانی حقوق# لاہور# کراچی# اسلام آباد
بریکنگ نیوز
جیکب آباد میں ایرانی تیل کی کھلی فروخت، ذرائع کا الزامجیکب آباد: ڈاکٹر دیپک کمار پر حملے کے خلاف احتجاجچوہدری سالک حسین: پنجاب میں کرپشن کا دعویٰ، نوٹس کا انتظارجیکب آباد میں دن دہاڑے ڈکیتی، دکاندار سے دو لاکھ چھین لیےجیکب آباد: بزرگ کی پراسرار موت، بیٹے کا قتل کا الزامجیکب آباد میں اساتذہ کا احتجاج، گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہراولاکوٹ کشیدگی: طاقت نہیں، مذاکرات کا راستہ اپنائیںشاہ کوٹ: سیم نالے کی صفائی نہ ہونے پر شہریوں کا احتجاج
دنیا ›

بھارت: نوجوان کا خواب حقیقت بن گیا، لیجنڈری کرکٹرز کی کالز موصول

۱۳ اگست ۲۰۲۵ · ✍️ ایس این این نیوز اردو · 👁 ۱۹ · ۲ منٹ کا مطالعہ
بھارت: نوجوان کا خواب حقیقت بن گیا، لیجنڈری کرکٹرز کی کالز موصولدنیا
واٹس ایپ فیس بک ایکس

شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

بھارت: نوجوان کا خواب حقیقت بن گیا، لیجنڈری کرکٹرز کی کالز موصول

بھارت میں ریاست چھتیس گڑھ کے نوجوان کے لیے ایک حیرت انگیز واقعہ بالی ووڈ فلم کے اسکرپٹ جیسا معلوم ہوا، جب اس نے قریبی اسٹور سے نیا سم کارڈ خریدابھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ منیش نئی سم خریدنے کے بعد جب واٹس ایپ سیٹ کر رہا تھا تو اس کے دوست نے نوٹ کیا کہ پروفائل تصویر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان رجت پٹندر کی ہے، لیکن انہوں نے اس پر زیادہ توجہ نہ دی۔
کچھ ہی دنوں بعد منیش کو مسلسل کالز آنے لگیں، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دوسری طرف ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز، یش دیال اور دیگر آر سی بی کھلاڑی ہیں، تو بھی منیش نے زیادہ توجہ نہیں دی اور دوستوں کا مذاق سمجھ کر اسے نظرانداز کردیا، یہ سلسلہ تقریباً دو ہفتے تک چلتا رہا۔بعدازاں رجت کو احساس ہوا کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کھو چکے ہیں، جس پر انہوں نے مدھیہ پردیش سائبر سیل میں شکایت درج کروائی۔
 تفتیش میں پتہ چلا کہ کمپنی پالیسی کے تحت 6 ماہ سے غیر فعال نمبرز کو نئے صارفین کو دے دیا جاتا ہے اور یہی نمبر منیش کو الاٹ کیا گیا تھا، بعد میں پولیس نے یہ نمبر واپس رجت کو دے دیا۔

متعلقہ خبریں