google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

سانگلہ ہل ٹریفک وارڈن محمد عمر کی دیانتداری قابلِ مثال

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر، شاہ کوٹ ایس این این اردو سانگلہ ہل میں ٹریفک پولیس کے وارڈن محمد عمر نے فرض شناسی اور دیانتداری کا عملی ثبوت دیتے ہوئے شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ دورانِ ڈیوٹی شیر والا چوک کے قریب سڑک پر انہیں بھاری رقم ملی، جس پر انہوں نے کسی بھی ذاتی فائدے کے بارے میں سوچنے کے بجائے فوری طور پر اصل مالک تک پہنچنے کا فیصلہ کیا۔ ٹریفک وارڈن محمد عمر نے اپنے انچارج ٹریفک پولیس ابوبکر اور دیگر اہلکاروں کے تعاون سے رقم کے مالک کی تلاش کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

Read more

سندھ اسمبلی میں پابندی کے باوجود گٹکا استعمال، رکن کی تقریر

عابدہ کاہلوں ایس این این اردو سندھ حکومت کی جانب سے گٹکے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک رکن اسمبلی کی جانب سے گٹکا استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دورانِ تقریر متعلقہ رکن نے کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے تربیت یافتہ اور پیشہ ور کوچز کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسمبلی اجلاس میں اس صورتحال نے ایوان اور سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے سرکاری پابندی اور عوامی

Read more

جعلی ای چالان ویب سائٹس کے خلاف پنجاب سیف سٹیز کی کارروائی

خالدچوغطہ ایس این این نیوز اردو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والی جعلی اور فِشنگ ویب سائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے اب تک 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ جعلی پلیٹ فارمز سیف سٹیز اتھارٹی اور ای چالان کے نام اور لوگوز کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو گمراہ کر رہے تھے اور غیر قانونی آن لائن ادائیگیاں وصول کی جا رہی تھیں۔

Read more

وفاقی وزیر بحری امور کا سپارکو ہیڈکوارٹر کا تاریخی دورہ

اختر خان اسلام آباد ایس این این نیوز وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے سپارکو ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جو بحری امور کے کسی بھی وفاقی وزیر کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کے موقع پر چیئرمین سپارکو یوسف خان اور اعلیٰ سطحی افسران نے وفاقی وزیر کو سپارکو کی کارکردگی، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور جدید نظاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران نئی بندرگاہوں کے ممکنہ مقامات کا سیٹلائٹ کے ذریعے جائزہ لیا گیا، جبکہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے سمندری حدود میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز پر

Read more

بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس، حکومت و ریلوے میں اتفاق

اختر خان اسلام آباد ایس این این نیوز مورخہ: 21 جنوری 2026 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس سمیت مختلف مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلویز نے پیپلز ٹرین سروس کو پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان میں عوام کو سستی، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم

Read more

سانگلاہل ڈپٹی ڈی او ہیلتھ تبدیل، نئی تعیناتی

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ | ایس این این اردو سانگلاہل میں محکمہ صحت پنجاب نے انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نوید مظہر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلاہل میں تعینات لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نغمانہ بتول کو نیا ڈپٹی ڈی او ہیلتھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری کیے، جس کے بعد ڈاکٹر نغمانہ بتول نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں

Read more

دریائے کابل میں ممکنہ سیلاب، فیڈرل فلڈ کمیشن کا الرٹ

اختر خان | اسلام آباد ایس این این نیوز فیڈرل فلڈ کمیشن نے دریائے کابل اور اس سے منسلک ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 21 سے 24 جنوری کے دوران ایک طاقتور مغربی موسمی نظام ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے باعث خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ فلڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 جنوری کے دوران دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی

Read more

محکمہ مال سے شجرۂ نسب معلوم کرنے کا مستند طریقہ

رفعت کوثر SNN اردو اگر کسی شخص کو اپنی قوم، شجرۂ نسب یا آباؤ اجداد کے بارے میں درست معلومات حاصل نہ ہوں تو اس کے لیے سب سے معتبر ذریعہ محکمہ مال (ریونیو ڈیپارٹمنٹ) کا سرکاری ریکارڈ ہے۔ یہ ریکارڈ اندازوں یا سوشل میڈیا کے دعوؤں کے بجائے تاریخی اور قانونی بنیاد پر معلومات فراہم کرتا ہے۔ شروعات کیسے کریں؟ اگر آپ کو اپنے بزرگوں کی زمین کا خسرہ نمبر معلوم ہو تو وہ ساتھ لے جائیں۔ اگر خسرہ نمبر معلوم نہ ہو تو صرف یہ معلومات بھی کافی ہوتی ہیں: ان تفصیلات کی مدد سے پرانا ریکارڈ تلاش

Read more

شاہ کوٹ آئل ٹینکر حادثہ، ڈرائیور زخمی حالت میں ریسکیو

شاہ کوٹ میں اڈا پنواں کے قریب ایک آئل ٹینکر مزدے سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمرجنسی وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی۔ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی حالت میں پھنس گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 سالہ امتیاز حنیف کو ریسکیو کیا اور فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور ہسپتال منتقلی نے ڈرائیور کی جان کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مزید ملکی خبریں اور

Read more

چک جھمرہ تیز رفتار کار ٹرالی سے ٹکرائی، 3 جاں بحق

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹرشاہ کوٹ ایس این این اردو چک جھمرہ کے علاقے تھانہ چک جھمرہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار گنے سے لدی الٹی ہوئی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایک شخص اور اس کی دو بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ کار میں سوار خاندان کے دیگر افراد زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ ایکسپریس وے پر چک نمبر 154 ر۔ب بگھیاڑا اور ڈسکہ کے درمیان پیش آیا۔ AUS-77 نمبر کی MG گاڑی ساہیانوالہ انٹرچینج سے فیصل آباد کی

Read more