google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پاکستان میں فوجی اصلاحات، آرمی چیف کو نئی ذمہ داریاں

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو اسلام آباد — حکومتِ پاکستان نے دفاعی ڈھانچے میں بڑی آئینی و انتظامی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق: ذرائع کے مطابق یہ فیصلے قومی سلامتی اور عسکری کمان کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے فوجی اختیارات کا ڈھانچہ ازسرنو تشکیل پائے گا، جبکہ آئندہ حکومتی اور عسکری تعلقات پر بھی ان کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Read more

لودھراں میں پیرا فورس اہلکاروں کی تاجر سے بدسلوکی

حماد کاہلوں ایس این این نیوز لودھراں — پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ایک مقامی تاجر کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اہلکاروں نے واحد سپر اسٹور پر کارروائی کے دوران تاجر سے نازیبا رویہ اختیار کیا اور مبینہ طور پر کمپیوٹرائزڈ بل کو پین سے ٹمپر کر کے تاجر کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنانے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر نے اس واقعے کی ویڈیو اور بل کی نقول بطور ثبوت حکام کو فراہم کر دی ہیں۔ مقامی تاجروں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے

Read more

صدر کی شق فیلڈ مارشل و اعلیٰ اعزازات صرف آئین کے تحت ہٹائے جائیں گے

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان اسلام آباد — صدرِ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ نئی شق (8) کے تحت فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ائیر فورس اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کو صرف آئین کے آرٹیکل 47 کے مطابق ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان عہدوں پر فائز افسران کو عام طریقہ کار یا حکومتی فیصلوں کے ذریعے برخاست نہیں کیا جا سکے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شق (8) میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تینوں اعزازی عہدوں کی برطرفی کے لیے صدرِ مملکت کے خلاف آئینی

Read more

صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کے بعد تصویر جاری

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو لاہور: تحریکِ لبیک پاکستان کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کے بعد جیل سے لی گئی ان کی تازہ تصویر منظرعام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں بیرک میں بند کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کے کیس میں عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

غازی آباد واقعہ نازیبا حرکات پر شہریوں کا دوکاندار پر تشدد

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو لاہور: غازی آباد کے علاقے میں خاتون سے نازیبا حرکات کے بعد شہریوں کی جانب سے دوکاندار پر تشدد کے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ 17 روز پرانا ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا تھا۔ متاثرہ شہری منظور احسان کی مدعیت میں 21 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا۔ غازی آباد پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق تشدد کرنے والے ملزمان چاند عرف سکندر اور دو نامعلوم افراد تھے، جو

Read more

سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے فوج و رینجرز طلب

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے فوج، رینجرز اور ایوی ایشن اثاثے طلب کر لیے ہیں تاکہ فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب توصیف صبیح گوندل کے مطابق، لاہور میں آرمی اور رینجرز کی ایک، ایک کمپنی جبکہ راولپنڈی میں تین، تین کمپنیاں سکیورٹی کے لیے تعینات کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی لاہور میں دستیاب رہیں گے۔ فوج اور رینجرز کی تعیناتی آئین کے

Read more

بابا گورونانک جنم دن پر سکھ یاتریوں کو طبی سہولیات

سید اسد بخاری بیورو چیف لاہور ایس این این نیوز ننکانہ صاحب کے گوردوارہ جنم استھان میں فوکل پرسن پی ڈی پی ٹی پی ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کے موقع پر آنے والے سکھ یاتریوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق، امورِ اقلیت، محکمہ صحت اور بہبودِ آبادی کے اشتراک سے مجموعی طور پر2590 مریضوں کی ویکسینیشن، 1209 افراد کی اسکریننگ، 217 کے ایکسرے اور 1500 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ

Read more

ننکانہ صاحب میں آگ، ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن روڈ فریدآنہ گاؤں میں مونجی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک چار سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ ترجمان کے مطابق، ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی بچے کو موقع پر طبی امداد فراہم کی، جبکہ دوسرے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل

Read more

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی، رکشہ ڈرائیور گرفتار

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک طالبہ کو ہراساں کرنے کی شکایت ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ایکشن لیا۔ متاثرہ طالبہ کے والد کے مطابق رکشہ ڈرائیور روزانہ کالج آتے جاتے ان کی بیٹی کو ہراساں کرتا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کر کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف

Read more

ننکانہ صاحب میں بچھڑا سکھ بچہ پولیس نے والدین سے ملا دیا

رپورٹ: شاہین اقبال طاہر، تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے دوران لاڑکانہ سے آنے والی ایک سکھ فیملی کا ننھا بچہ والدین سے بچھڑ گیا۔ پریشان حال والدین بچے کو تلاش کرتے رہے۔ سیف سٹی ننکانہ صاحب کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے لائیو مانیٹرنگ کے دوران بچے کو اکیلا دیکھا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اہلخانہ کی تلاش شروع کر دی۔ صرف ایک گھنٹے کی محنت کے بعد پولیس

Read more