google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسکینڈے نیوین اردو
مقبول موضوعات: # اسکینڈے نیوین نیوز# پاکستان# مریم نواز# انسانی حقوق# لاہور# کراچی# اسلام آباد
بریکنگ نیوز
جیکب آباد: صحافی پر مقدمے کے خلاف احتجاج، ایس ایس پی سے مذاکراتشاہ کوٹ: اسسٹنٹ کمشنر تبدیل، نوٹیفکیشن جاریلاہور: کم عمر بچوں کی تیز رفتار گاڑی نے ورکر کو ہلاک کر دیاجیکب آباد: مبینہ اغواء والی لڑکی نے عدالت میں پسند کی شادی کرلیایف بی آر کے افسران اوپن بک ٹیسٹ میں ناکام: اوسط نمبر 26 فیصدپاکستان اور پرتگال کا ویزا معاہدہ: ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر تنقیدناقص نوڈلز اور فوڈ سیفٹی پر سخت کارروائی کا مطالبہراجہ شفقت عباسی کی موڑی راجگان آمد، تعزیت اور سیاسی ملاقات
اہم خبریں ›

سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے فوج و رینجرز طلب

۸ نومبر ۲۰۲۵ · ✍️ ایس این این نیوز اردو · 👁 ۸۵ · ۲ منٹ کا مطالعہ
سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے فوج و رینجرز طلباہم خبریں
واٹس ایپ فیس بک ایکس

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے فوج، رینجرز اور

ایوی ایشن اثاثے طلب کر لیے ہیں تاکہ فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب توصیف صبیح گوندل کے مطابق، لاہور میں آرمی اور رینجرز کی ایک، ایک کمپنی جبکہ راولپنڈی

میں تین، تین کمپنیاں سکیورٹی کے لیے تعینات کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی لاہور میں دستیاب رہیں گے۔

فوج اور رینجرز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 11 نومبر سے 27 نومبر تک لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ ٹیموں

کی نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے 8 نومبر سے 30 نومبر تک سکیورٹی فورسز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ وفاقی

وزارت داخلہ کو فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے باضابطہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیموں کی سکیورٹی اور انتظامات بروقت مکمل کریں تاکہ سیریز بخیروخوبی منعقد ہو سکے۔

متعلقہ خبریں