google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

فیصل آباد پولیس مقابلے میں اہلکار شہید، ملزم ہلاک

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف، ایس این این نیوز اردو فیصل آباد سمندری چک 140 میں پولیس اور کالعدم تنظیم کے ایک مشتبہ رکن کے درمیان مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، لیکن اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ڈرائیور افتخار شہید ہو گیا جبکہ ایک ساتھی اہلکار زخمی ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بھی ہلاک کر دیا۔ موقع پر بھاری نفری تعینات کی گئی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ

Read more

پاکپتن میں رشتہ تنازع پر 18 سالہ اقصیٰ قتل کا واقعہ

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو پاکپتن — رشتہ نہ دینے کے تنازع پر پیش آنے والے دل خراش واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ 18 سالہ اقصیٰ کو مبینہ طور پر اس کی پھوپھو راشدہ بی بی اور اس کے ساتھی نے اغوا کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ راشدہ بی بی کئی بار اپنی بھتیجی کا رشتہ مانگ چکی تھی، تاہم خاتون نے انکار کر کے اقصیٰ کی منگنی دوسری جگہ کر دی تھی، جس پر راشدہ بی بی نے شدید رنج کا

Read more

فیصل آباد میں آتش بازی کے گودام پر پولیس کی بڑی کارروائی

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو فیصل آباد تھانہ ریل بازار پولیس نے آتش بازی کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کا آتش بازی کا سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے خلاف آتش بازی کا سامان فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Read more

سابق ایم این اے عاصم نذیر کی میاں محمد اکرم مرحوم کے گھر

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف، ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب – شاہ کوٹ چوہدری عاصم نذیر، سابق رکنِ قومی اسمبلی، اپنے صاحبزادے قاسم عاصم نذیر کے ہمراہ 90 چٹی پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم سابق ناظم و نمبردار میاں محمد اکرم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے فرزند انجینیئر میاں احمد زمان اکرم اور نمبردار چوہدری زیشان اکرم سے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ چوہدری عاصم نذیر نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور

Read more

اوکاڑہ میں لاپتہ 14 سالہ لڑکا 48 گھنٹے میں بازیاب

بلال حسن بھٹی نمائندہ اوکاڑہ، ایس این این نیوز اوکاڑہ میں 14 سالہ آصف کے مبینہ اغواء کا معاملہ 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں حل کر لیا گیا۔ تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو لاہور سے بحفاظت برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق آصف گھر کے باہر 39 ڈی سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، جس پر والد عطا اللہ کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کے بعد انسپکٹر غازی اختر خان نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیشن ٹریس سسٹم کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا۔ شارٹ

Read more

ننکانہ میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مقابلے منعقد

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ضلعی ریسکیو1122 کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب کی تمام تحصیلوں کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان انٹرا ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد ہوئے۔ یہ مقابلے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی نگرانی میں سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ہوئے، جبکہ سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ریسکیو کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مقابلوں میں یونین کونسلز کی ٹیموں نے حصہ لیا اور مختلف مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا، جس میں شامل تھے: اس مقابلے میں شاہ کوٹ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا

Read more

ابوریحان البیرونی کی تاریخی لیبارٹری پنڈ دادن خان میں کھنڈر

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر، شاہ کوٹ، ایس این این اردو پنڈ دادن خان، ضلع جلہم میں واقع یہ کھنڈر کوئی عام کھنڈر نہیں بلکہ دسویں صدی کے عظیم سائنسدان ابوریحان البیرونی کی لیبارٹری ہے۔ یہاں البیرونی نے پہاڑوں کی چوٹیوں اور دیگر قدرتی علامات کا استعمال کر کے زمین کی کل پیمائش کا درست اندازہ لگایا تھا۔ ان کے حساب کے مطابق زمین کا قطر 3928.77 کلومیٹر تھا، جبکہ موجودہ جدید ناسا کی کیلکولیشن کے مطابق یہ 3847.80 کلومیٹر ہے، یعنی محض 81 کلومیٹر کا فرق۔ ابوریحان البیرونی نے ڈھائی سو سے زائد کتابیں تصنیف کیں اور وہ محمود

Read more

ایئر انڈیا بعض مسافر وہیل چیئر کا غلط استعمال کر رہے ہیں

حماد کاہلوں نمائندہ برائے عالمی امور ایئر انڈیا نے بتایا ہے کہ انڈیا سے امریکہ جانے والی پروازوں میں 30٪ مسافر وہیل چیئر کی درخواست کرتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر مسافر بالکل صحت مند ہوتے ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق بہت سے مسافر صرف پریارٹی بورڈنگ حاصل کرنے کے لیے نظام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اس دھوکے بازی کے باعث حقیقی معذور مسافروں کے لیے مشکلات اور تاخیر پیدا ہو رہی ہیں۔ ایئر انڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی حرکتیں نہ صرف پرواز کے نظام کو متاثر کرتی ہیں بلکہ ضرورت

Read more

عالمی خاموشی میں احتجاج دب گئے، مظالم بڑھتے گئے

تحریر: خولہ رضویہ دنیا کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ جب عالمی طاقتیں کسی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے گریز کرتی ہیں تو ظالم مزید بے خوف ہو جاتا ہے، اور مظلوموں کی آہ بھی سنائی نہیں دیتی۔ آج یہی صورتحال فلسطین میں دکھائی دیتی ہے، جہاں نہ صرف انسانی حقوق روندے جا رہے ہیں بلکہ بربریت کو قانونی جواز دے کر دنیا کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ فلسطین: ظلم کی کھلی کتاب، دنیا خاموش اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو قانونی پردہ فراہم کرنا اور پھر اس پر جشن منانا

Read more

فیصل آباد میں خصوصی طلبہ کے لیے سپیشل سپورٹس گالا منعقد

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں خصوصی طلبہ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے سپیشل چلڈرن سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ سعید اجمل سپورٹس سٹیڈیم، جھنگ روڈ میں چاروں اضلاع کے خصوصی تعلیمی اداروں کے طلبہ نے اتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں میں شامل ایونٹس میں 30 میٹر ویل چیئر ریس، 50 میٹر ویل چیئر ریس اور 100 میٹر سلو لرنر ریس شامل تھیں۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمان

Read more