گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال 15 اکتوبر تک موخر، مذاکرات کامیاب
خالد چوغطہ، ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر نامہ نگار برائے اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی پنجاب میں گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال فی الحال ٹل گئی ہے، کیونکہ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں۔ PRO شیراز علی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ٹرانسپورٹرز کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس یقین دہانی کے بعد، ملک گیر ہڑتال کی کال کو 15 اکتوبر تک موخر کر دیا گیا ہے۔
Read more