google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ایس ایس پی لاہور کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری احکامات

سدرہ شہزاد اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی لاہور بیورو لاہور:ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر لاہور میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں انچارج کمپلینٹ سیل، پی ایس او، پی اے، فوکل پرسن SSOIU، انچارج تبدیلی تفتیش بورڈ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے انفرادی طور پر اپنی شکایات اور مسائل ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش کیے، جنہیں محمد نوید نے بغور سنا

Read more

امریکا آمد پر 250 ڈالر اضافی فیس عائد کر دی گئی

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز کی اضافی “انٹیگری فیس” عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ویزا فیس کے علاوہ ادا کرنا لازم ہوگا۔ یہ فیس سیر و سیاحت، تعلیم، کاروبار یا ملازمت کی غرض سے آنے والے تمام افراد پر لاگو ہوگی۔حکام کے مطابق یہ نئی فیس صدر ٹرمپ کے “بگ بیوٹی فل بل” کا حصہ ہے، جس کا مقصد امریکی سرزمین پر داخلے کو مزید سخت بنانا ہے۔ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہر سال 8 کروڑ سے زائد افراد امریکا

Read more

چکوٹھی: کم نمبروں پر دو بھائیوں کی خودکشی

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان چکوٹھی:میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے جہاں دو حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تعلیمی دباؤ، نمبروں اور گریڈز کے جنون کا نتیجہ ہے، جو بچوں کی ذہنی صحت کو شدید متاثر کر رہا ہے۔ والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں، چاہے نمبر کم ہوں یا زیادہ، تاکہ وہ زندگی کے چیلنجز کا سامنا اعتماد کے ساتھ

Read more

اسلام آباد میں پہلا ’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘ قائم

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے پاکستان کا پہلا مکمل طور پر فعال “آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن” لانچ کر دیا ہے، جو خواتین، بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کو چوبیس گھنٹے تحفظ فراہم کرے گا۔ متاثرہ افراد ہیلپ لائن 1815 پر کال کر کے فوری انصاف اور تحفظ حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو درپیش مسائل کا بروقت حل اور محفوظ ماحول کی فراہمی ہے۔

Read more

سوات: طالب علم قتل کیس میں مدرسے کا سربراہ گرفتار

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ایک کم عمر طالب علم کے بے رحمانہ قتل کے واقعے کے بعد پولیس نے غیر رجسٹرڈ مدرسے کے سربراہ سمیت کم از کم 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او محمد عمر خان کے مطابق، واقعے میں ملوث مزید دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مدرسے میں دیگر بچوں پر بھی جسمانی تشدد کیا جاتا رہا ہے، جس پر 9 اساتذہ کے خلاف ایک علیحدہ مقدمہ درج کر کے انہیں

Read more

فلش فلڈز سے خیبر پختونخوا، گلگت میں 18 افراد جاں بحق

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان گزشتہ دو دنوں کے دوران خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب (فلش فلڈز) کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ کئی دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ حکام نے صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور شہریوں کو مزید بارشوں کے خدشے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔

Read more

کوئی امداد نہیں، کوئی انصاف نہیں: قوالوں کا دھرنا

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان کوئی امداد نہیں، کوئی انصاف نہیں: قوال گروپ دھرنا دینے جا رہا ہے! ماجد علی صابری طبلہ اور ہارمونیم کے ساتھ علامتی دھرنا دیں گے معروف قوال ماجد علی صابری نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز کراچی پریس کلب کے باہر موسیقی کے آلات اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ علامتی دھرنا دیں گے۔ یہ احتجاج کلات سانحہ کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے معاوضے کے کسی اعلان نہ ہونے کے خلاف کیا جا رہا ہے، حالانکہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ہفتہ سے زائد کا

Read more

‏صحافیوں کو پییکا ایکٹ سے استثنا، نیا ترمیمی بل منظور

حماد کاہلوں اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی حکومت نے سائبر کرائم سے متعلق قانون “پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ” (پیکا) میں ترمیم کرتے ہوئے صحافیوں کو اس قانون سے استثنا دے دیا ہے۔ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔ بل کے مطابق، اب کسی بھی صحافی پر تشدد کرنے، اسے دھمکانے یا نقصان پہنچانے والے فرد کو 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ اس بل کا مقصد صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Read more

لاہور میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پر چھاپے، تین افراد گرفتار

سدرہ شہزاد اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی لاہور بیورو فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کر لی، جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت عبدالوہاب، محمد اسرار خان اور عمیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں برانڈرتھ روڈ لاہور پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزم عبدالوہاب اور محمد اسرار سے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے، جبکہ ملزم عمیر سے 28 لاکھ

Read more

پاکستان، بنگلہ دیش میں سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری

سدرہ شہزاد اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی لاہور بیورو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے پر اصولی اتفاق کر لیا۔ ملاقات میں انٹرنل سکیورٹی، پولیس ٹریننگ، انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی کو وزارت داخلہ ڈھاکہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے انہیں “اپنے بھائی” قرار دے کر خیر مقدم کیا۔ محسن

Read more