google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین کی نااہلی کی کوشش پر بریک لگا دی

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان لاہور:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ہفتہ کے روز 26 معطل اراکین کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، تاہم یہ واضح کیا کہ قانونی کارروائی کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوا۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں پر کارروائی سے قبل عدالت یا الیکشن ٹریبونل سے باقاعدہ ڈیکلیریشن لینا ضروری ہے۔ فیصلہ سیاسی تناؤ میں کمی کی کوشش کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں اسپیکر نے 26 اپوزیشن اراکین کے خلاف دائر چار علیحدہ علیحدہ درخواستوں کو مسترد

Read more

لاہور میں نو برڈ زون، ضلعی انتظامیہ کا بڑا آپریشن

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان لاہور: ہوائی جہازوں کی پروازوں کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور کے کئی علاقوں کو نو برڈ زون قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس کے تعاون سے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہٰی نے اے پی پی کو بتایا کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کی سخت ہدایات کے تحت کیا جا رہا ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز و متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لے کر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق لاہور ایسٹرن بائی

Read more

پاکستان، بنگلہ دیش آج سے ٹی 20 سیریز کے مدمقابل

شمائلہ اسلماسکینڈے نیوین نیوز ایجنسیبیورو چیف پاکستان ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز آج (اتوار) شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں ہو رہا ہے۔ باقی دو میچز 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے اور تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔ یہ پاکستان کا دسمبر 2021 کے بعد پہلا دورۂ بنگلہ دیش ہے۔ پاکستان کی ٹیم پرعزم ہے، کیونکہ اس نے حالیہ ہوم سیریز میں اسی حریف کو یکطرفہ انداز میں شکست دی تھی، جس میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 37 رنز،

Read more

یوٹیوب کی نئی پالیسی، غیر مستند مواد پر پابندی

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے “ری یوزڈ کنٹینٹ” کو اب “غیر مستند مواد” (Inauthentic Content) قرار دے دیا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق یہ ایک وضاحتی اپ ڈیٹ ہے جس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ کون سا مواد ضرورت سے زیادہ پروڈیوس شدہ یا غیر اصل شمار ہوگا۔ سوشل میڈیا ماہر طلحہ لبیب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس تبدیلی کو ضرورت سے زیادہ اچھالا گیا ہے۔ ان کے مطابق، “جو مواد یوٹیوب کی موجودہ پالیسی کے تحت پہلے

Read more

سیزفائر کے بعد بھی سویڈا میں جھڑپیں جاری

شمائلہ اسلماسکینڈے نیوین نیوز ایجنسیبیورو چیف پاکستان شام کے دروز اکثریتی جنوبی علاقے سویڈا میں ہفتے کے روز جھڑپیں شد اختیار کر گئیں، حالانکہ عبوری صدر احمد الشراع کی جانب سے فوری سیزفائر کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹے بعد بندوقوں کی گھن گرج اور مارٹر گولوں کی آوازیں سنائی دیں۔ علاقے میں گھروں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جب کہ شہر کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں اور قریب کے دیہات میں مارٹر گولے گرے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بدو اور قبائلی جنگجو جو شامی حکومت کے حامی ہیں، انہوں نے دروز آبادی والے مغربی علاقوں

Read more

ارمغان کا عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک بے نقاب

شمائلہ اسلماسکینڈے نیوین نیوز ایجنسیبیورو چیف پاکستان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کامران کے خلاف ایک اور مقدمے میں عبوری چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے، جس میں اس پر غیرقانونی کال سینٹر چلانے، مالیاتی فراڈ اور کرپٹو کرنسی کی منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر عامر علی کھوسو نے یہ رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ (جنوب) عبدالسلام کلہورو کے روبرو پیش کی۔ چالان کے مطابق، ارمغان نے کراچی کے ڈی ایچ اے کے مختلف علاقوں میں واقع دفاتر سے جعلی بین الاقوامی کال

Read more

یاسمین طاہر انتقال کر گئیں، ریڈیو پاکستان کی آواز خاموش

اعجاز اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ریڈیو پاکستان کی ممتاز صداکارہ یاسمین طاہر ہفتے کی صبح 88 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ وہ چند روز سے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ یاسمین طاہر 1937 میں لاہور میں ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد امتیاز علی تاج اردو ڈرامہ نگاری کے بانی تصور کیے جاتے ہیں، جن کا شہرۂ آفاق ڈرامہ “انارکلی” آج بھی اردو ادب میں زندہ ہے، جب کہ ان کی والدہ ہجائب امتیاز نہ صرف ادیبہ تھیں بلکہ برصغیر کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ بھی تھیں۔ یاسمین

Read more

انڈیا میں سانپ کے کاٹنے سے ہر سال ہزاروں ہلاکتیں

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان نئی دہلی:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، بھارت میں ہر سال سانپ کے کاٹنے کے قریب 50 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، جن میں سے نصف یعنی تقریباً 25 لاکھ افراد کے جسم زہر سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً ایک لاکھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ چار لاکھ افراد کو مستقل جسمانی معذوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بی بی سی کی 2020 کی رپورٹ میں بھی ان اموات کی تعداد ایک لاکھ سالانہ بتائی گئی ہے، جس سے انڈیا کو دنیا میں

Read more

کے ٹو پر برفانی تودہ، افتخار سدپارہ جاں بحق

عابدہ کاہلوں سکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ اسکردو:معروف پاکستانی کوہ پیما افتخار سدپارہ کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودے کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ تین غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک برفانی تودہ اچانک ان کی ٹیم پر آن گرا۔ الپائن کلب اور ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق، افتخار سدپارہ کا تعلق گاؤں سدپارہ سے تھا اور ان کی موت تودے میں دبنے کے باعث ہوئی۔ تین زخمی غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

Read more

سینیٹ نے سنگین جرائم میں سزائے موت ختم کر دی

شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان اسلام آباد:سینیٹ نے جمعے کے روز کریمنل لاء (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت کچھ مخصوص سنگین جرائم جیسے خواتین پر عوامی حملے اور ہائی جیکرز کو پناہ دینا اب سزائے موت کی بجائے زیادہ سے زیادہ 25 سال قید کی سزا کے زمرے میں آ گئے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مزید دو اہم بلز بھی منظور کیے گئے، جن میں 1972 کا ایکسٹریڈیشن ایکٹ اور 1951 کا پاکستان شہریت ایکٹ شامل ہیں۔ تینوں بلز وزیر مملکت برائے

Read more