google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

آزاد پتن ہائی ایس حادثہ 23 روز بعد عامر لیاقت کی نعش برآمد

کہوٹہ (ندیم آزاد) ایس این این نیوز اردو کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن میں ہائی ایس گاڑی کے دریا برد ہونے کے المناک حادثے کو 23 روز گزر چکے ہیں، تاہم ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ آج اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک اور مسافر عامر لیاقت کی نعش آزاد پتن گراری پل کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عامر لیاقت اُن افراد میں شامل تھے جن کی نعش حادثے کے فوری بعد نہیں مل سکی تھی۔ نعش کی شناخت کے بعد ورثاء کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے شدید رنج و

Read more

دیامر بھاشا ڈیم ٹنل میں اوورٹیکنگ، جان لیوا غفلت

رفعت کوثر ایس این این اردو دیامر بھاشا ڈیم کی ٹنل میں جگہ جگہ واضح طور پر بورڈ آویزاں ہیں جن پر اوورٹیکنگ سے منع کیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود متعدد ڈرائیور ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں۔ عوامی آگاہی اور حفاظتی ہدایات کے باوجود اوورٹیکنگ جیسے خطرناک اقدامات نہ صرف اپنی جان بلکہ دیگر مسافروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹنلز میں اوورٹیکنگ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ قوانین پر عملدرآمد اور عوامی شعور کی کمی ترقی

Read more

گجرات دوسری شادی کی خاطر ماں نے تین بچوں کو قتل کر دیا

رفعت کوثر ایس این این اردو گجرات میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے دوسری شادی کی خاطر اپنے تین کمسن بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون سدرہ نے اپنے آشنا بابر کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان نے بچوں کو فروٹ چاٹ میں نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا اور بعد ازاں گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بعد میں بچوں کی نعشیں جلا کر

Read more

جیکب آباد رند اور پٹھان برادری میں جھگڑا، دو زخمی

جیکب آباد ٹکر جھگڑا جیکب آباد میں رند اور پٹھان برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ واقعہ تھانہ صدر بولان چوک کے قریب پیش آیا۔ جھگڑے کے دوران رند برادری کے دو افراد، عبدالجبار اور عبدالغفار رند، زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا

Read more

کمشنر لاہور ڈویژن کا ننکانہ صاحب کا دورہ

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ماڈل بازاروں میں کام کی رفتار دیکھی اور چوکوں، چوراہوں اور پیر احمد شاہ روڑ پر صفائی کے آپریشن کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے پبلک پارکس اور ضلع کونسل نرسری کا بھی دورہ کیا اور پودوں کی افزائش کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں کے بارے میں کمشنر کو بریفنگ دی۔ کمشنر مریم خان نے اسکینڈے نیوین نیوز نیٹ

Read more

دادو گورکھ ہلز ملازمین سے ڈپٹی کمشنر کی ملاقات

دادو اوسی دادو میں گورکھ ہلز ڈولپمینٹ اتھارٹی کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر سید مرتضیٰ علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کے تمام مسائل تفصیلی سنے اور تنخواہوں کے جائز مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ گورکھ ہلز اتھارٹی کو باقاعدہ تحریری مراسلہ بھیجا جائے گا تاکہ ملازمین کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ ملازمین نے گزشتہ روز گورکھ روڈ پر احتجاج بھی کیا تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون

Read more

پنجاب میں 2025 میں ایک لاکھ سے زیادہ جرائم درج

حماد کاہلوں ایس این این نیوز سال 2025 میں پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ جرائم ریکارڈ کیے گئے۔ اس میں 4,000 قتل، 27,000 اغوا، 60,000 ڈکیتیاں، 12,000 گاڑی چوری، 76,000 بائک چوری اور 22,000 مویشیوں کی چوری شامل ہے۔ “جرائم سے پاک پنجاب” کے دعووں کے باوجود یہ اعداد و شمار صوبے میں قانون کی سنگین صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔

Read more

سمندری میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، دکانداروں کو جرمانے

مرزا آصف سمندری ایس این این نیوز سمندری او سی (OC): سمندری میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی قیادت میں بازاروں کا اچانک دورہ، ریٹ لسٹوں کی چیکنگ، دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ جاری۔ وی او (VO): اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج نے میونسپل انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مرکزی اور مضافاتی بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ ہٹوا دی گئی تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ کارروائی کے دوران اشیائے خورونوش، سبزیوں، پھلوں

Read more

ننکانہ میں پتنگ بازی پر پابندی، 7 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے تحت ضلع ننکانہ صاحب کی تمام ریونیو حدود میں پتنگ اڑانے اور پتنگ و ڈور بنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق نئے قانون کے تحت پتنگ بازی یا اس کی تیاری میں ملوث افراد کو 50 لاکھ روپے جرمانہ اور 7 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی فرد کو پتنگ اڑانے

Read more

ماڑی پور ٹاؤن میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کراچی (ماڑی پور) محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ پریس ریلیز کراچی:ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں محمد خان نے متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ٹاؤن کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں بارش کے دوران ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لیے صفائی، نکاسیٔ آب اور چوکنگ پوائنٹس کی فوری کلیئرنس سے متعلق واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ چیئرمین ہمایوں محمد خان نے ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام اراکینِ کونسل کو آن بورڈ لینے کی بھی ہدایت کی۔

Read more