برطانیہ نے گوانتانامو قیدی ابو زبیدہ کو ہرجانہ ادا کر دیا
حماد کاہلوں ایس این این برطانوی حکومت نے گوانتانامو بے جیل میں گزشتہ 20 برس تک قید رہنے والے ابو زبیدہ کو بطور ہرجانہ بھاری مالی رقم ادا کی ہے۔ یہ انکشاف برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اندرونی پیغامات سے ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق اگر ابو زبیدہ پر ہونے والا تشدد انتہائی سخت جان امریکی کمانڈوز پر آزمایا جاتا تو ان میں سے 98 فیصد اس تشدد کو برداشت نہ کر پاتے۔ رپورٹس کے مطابق ابو زبیدہ کو 83 مرتبہ واٹر بورڈنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس میں بار بار چہرہ پانی میں ڈبویا جاتا تھا۔
Read more