google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پاکستانی ہندو دیہاتوں میں چہرے کے ٹیٹو کی روایت ختم

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو پاکستان کے دیہی ہندو برادریوں میں صدیوں پرانی روایت — چہرے پر ٹیٹو بنوانے — آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔ کئی نوجوان لڑکیاں اب یہ روایت ترک کر رہی ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ ٹیٹو فوراً ان کی ہندو شناخت ظاہر کر دیتے ہیں یا انہیں مختلف اور غیر پرکشش بنا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، جیسے جیسے دیہی برادریاں قریبی شہروں اور سوشل میڈیا سے جڑ رہی ہیں، پرانی رسوم و رواج تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ ایک مقامی خاتون کے مطابق:“ہماری نسل اب ان ٹیٹوز

Read more

لوہی بھیر پارک سے شیر کے فرار کی افواہیں وائلڈ لائف نے جھٹلا دیں

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو پنجاب وائلڈ لائف نے لوہی بھیر پارک سے شیر کے فرار کی خبروں کی تردید کردی پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ لوہی بھیر وائلڈ لائف پارک سے ایک شیر فرار ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں تیزی سے وائرل ہوئیں کہ پارک میں موجود شیر قید سے نکل کر آبادی کی طرف بڑھ گیا ہے۔ اس اطلاع کے بعد قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Read more

فیس بک شادی، گھر پہنچنے پر دولہا نے دلہن کو نہ پہچانا

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نوجوان اور جھارکھنڈ کی ایک لڑکی کے درمیان فیس بک پر ہونے والی دوستی شادی تک جا پہنچی، لیکن گھر پہنچنے کے بعد معاملہ ڈرامائی صورت اختیار کر گیا جب دلہا نے اپنی ہی دلہن کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کی لڑکی نے سون بھدر کے رہائشی نوجوان کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کی۔ جلد ہی دونوں کے درمیان آن لائن چیٹس اور ویڈیو کالز شروع ہو گئیں، جو ایک گہری دوستی میں تبدیل ہوئیں۔ اس دوران دونوں نے آمنے

Read more

غازی آباد شوہر کا بیوی پر نورا فتحی جیسا بننے کا دباؤ

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک انوکھا مگر افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی جیسی دکھنے پر مجبور کیا۔ متاثرہ خاتون نے مراد نگر تھانے میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر شیوم وُجوال، جو سرکاری فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے، روزانہ اسے 3 گھنٹے ورزش کرنے پر مجبور کرتا تھا۔خاتون کے مطابق اگر وہ ورزش نہ کر پاتی تو شوہر اسے کھانے سے بھی محروم رکھتا اور ہر وقت ہراساں کرتا تھا۔

Read more

روکھڑی خاندان کی زمین رینٹ 92 کروڑ سے 17 کروڑ میں بدلی

اعجاز کاہلوں ایس این این اردو میانوالی کے روکھڑی خاندان کو جنرل ایوب خان دور میں لیز پر الاٹ کی گئی زمین کا معاملہ 60 سال بعد دوبارہ سامنے آیا۔ 1966 میں گورنر نواب آف کالا باغ کے دوست امیر عبداللہ روکھڑی کو پندرہ کنال زمین لیز پر دی گئی تھی، جو ابتدا میں 30 سال کے لیے تھی اور بعد میں 1999 میں اسے 2032 تک بڑھا دیا گیا۔ اب مرحوم روکھڑی صاحب کے ورثاء سے 92 کروڑ روپے رینٹ ریکوری ہونا تھی، مگر پبلک اکاونٹس کمیٹی (PAC) میں حیرت انگیز طور پر یہ رینٹ 17 کروڑ روپے میں

Read more

پی ٹی آئی بانی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستانایس این این اردو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کردیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔

Read more

کراچی میں بارش، گارڈز کمر تک پانی میں کیش بچاتے دکھائی دیے

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستانایس این این اردو کراچی میں شدید بارش کے باعث ایک کیش وین پانی میں پھنس گئی، جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے لاکھوں روپے سے بھرے تھیلے سر پر اٹھا کر کمر تک پانی میں چلتے ہوئے محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مون سون بارشوں نے شہر کو ایک بار پھر ڈبو دیا ہے، کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ اسی دوران وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز بارش کے پانی میں سے گزر کر کیش بیگز کو بچاتے

Read more

کراچی میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر، پروازیں منسوخ

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستانایس این این اردو کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب تک 8 پروازیں منسوخ اور 20 سے زائد تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ پی آئی اے کی اسکردو سے آنے والی پرواز PK-456 لینڈ نہ کرسکی اور متبادل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دی گئی، جبکہ دبئی سے آنے والی پرواز FZ 335 کو کراچی کے بجائے ملتان بھیجا گیا۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی، جب کہ جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور کولمبو سے آنے والی پروازیں بھی

Read more

کراچی، 550 فیڈر پر بجلی کی فراہمی معطل، شہری پریشان

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستانایس این این اردو کراچی میں 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی بند ہے، جس کے باعث گرمی اور حبس نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث شہر کی سڑکیں زیرِ آب ہیں جبکہ ایندھن کی سپلائی معطل ہونے سے کمپنی کی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش رکے کئی گھنٹے گزر گئے مگر فالٹ درست کرنے کے

Read more

مصر میں کچے نوڈلز کھانے سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستانایس این این اردو قاہرہ کے علاقے المرج میں 13 سالہ لڑکا کچے انسٹنٹ نوڈلز کے تین پیکٹ کھانے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ عربی میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو اطلاع ملی کہ لڑکا اپنے گھر پر اچانک انتقال کرگیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد لڑکے کی لاش پر کسی قسم کے زخم یا تشدد کے آثار نظر نہیں آئے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بچے نے ایک ہی وقت میں کچے نوڈلز کے تین پیکٹ کھائے تھے جس کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ

Read more