google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

دیپالپور تا اوکاڑہ 10 الیکٹرک بسوں کی منظوری

حماد کاہلوں ایس این این نیوز ایس این این نیوز کے مطابق حکومت نے دیپالپور سے اوکاڑہ تک 10 الیکٹرک بسوں کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے تحت ہر 10 منٹ بعد دیپالپور لاری اڈہ سے ایک بس روانہ ہوگی اور 25 کلومیٹر کا سفر صرف 50 منٹ میں مکمل کیا جائے گا۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق خواتین، بزرگ شہریوں، طلبہ اور معذور افراد کے لیے سفر بالکل مفت ہوگا جبکہ دیگر شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ شہریوں کو آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا

Read more

ڈی آئی خان حادثہ، ایک خاندان کے 11 افراد جاں بحق

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

Read more

فواد چوہدری خواجہ آصف اسرائیلی لابی کے قریب ہیں

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وفد کے ساتھ موجود ایک خاتون ماضی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مہم چلاتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اگرچہ ہر وقت اسرائیل کے خلاف بیانات دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اسرائیلی لابی کے قریب رہنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ یہ بیان ملکی سیاست میں نئی بحث کا باعث بن رہا ہے، جہاں اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر مختلف مؤقف سامنے آتے رہے ہیں۔

Read more

ننکانہ صاحب اسلحہ نمائش اور ڈالہ کلچر پر کریک ڈاؤن

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب نے اسلحہ کی نمائش اور “ڈالہ کلچر” کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جدید رائفلیں، میگزین، درجنوں گولیاں اور 2 ڈبل کیبن گاڑیاں برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان شہباز، فرقان حیدر، امیر علی اور حسنین انور کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں غیرقانونی اسلحہ اور ڈالہ کلچر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سی سی ڈی ننکانہ کے انچارج تصور منیر اعوان نے چھاپہ

Read more

حکومت نے گردشی قرض کیلئے 12.25 کھرب روپے قرض لیا

حماد کاہلوں ایس این این نیوز حکومت نے گردشی قرض اتارنے کے لیے 12.25 کھرب روپے کا نیا قرض حاصل کر لیا۔ توانائی شعبے میں اس بوجھ کا بڑا حصہ پنجاب اور کراچی کے صارفین پر ڈالا جائے گا، کیونکہ ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کے بلوں کی وصولی کی شرح انتہائی کم ہے۔ ماہرین کے مطابق بجلی کے نظام میں بدعنوانی اور نادہندگی کا خمیازہ زیادہ تر پنجاب اور کراچی کے صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن پر تیل چوری ناکام

شمائلہ اسلم ایس این این اردو نیوز بیورو چیف پاکستان کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ کھود کر پائپ لائن کے ساتھ پریشر وال اور ہائی پریشر کلپ نصب کیے گئے تھے تاکہ کروڈ آئل چوری کیا جا سکے۔ تاہم پارکو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنکشن پکڑ لیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ مقدمے کے متن کے مطابق سکیورٹی ٹیم نے مشکوک سرگرمی پر پلاٹ نمبر C-1 اور C-2 کی تلاشی لی،

Read more

وائٹ ہاؤس نے شہباز شریف، ٹرمپ ملاقات کا شیڈول جاری کیا

زویا امجد سکینڈینیوین نیوز ایجنسی وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات کا پروگرام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات 25 ستمبر کو شام ساڑھے 4 بجے ہوگی۔ جاری کردہ شیڈول کے تحت وزیراعظم شہباز شریف شام 4 بج کر 30 منٹ پر وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں ان کی امریکی صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ دوپہر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Read more

جسٹس طارق جہانگیری کا عدالت میں ڈگری اصلی ہونے کا اعلان

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اعلان کیا کہ ان کی ڈگری اصلی ہے اور انہوں نے تمام امتحانات خود دیے ہیں۔ جسٹس جہانگیری نے کہا کہ مجھے اس کیس میں فریق بننے کا موقع دیا جائے، میں اللہ اور اُس کے نبی ﷺ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے تمام امتحانات خود دیے، نہ میں نے ٹاؤٹی کی اور نہ کسی کے کہنے پر فیصلے کیے۔ آئینی بنچ کی سربراہ جسٹس کے کے

Read more

بی ایل اے کمانڈر زبیر بلوچ فورسز آپریشن میں ہلاک

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو یہ زبیر بلوچ تھا ایک وکیل، ایک اسٹوڈنٹ لیڈر، ایک بلوچ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کا علمبردار۔ لیکن تحقیقاتی اداروں کے مطابق یہ سب ایک بہروپ تھا۔ حقیقت میں وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم کمانڈر تھا جس کا اپنا جاسوسی نیٹ ورک بھی موجود تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کئی ماہ کی جدوجہد اور نگرانی کے بعد زبیر بلوچ کو ٹریس کیا گیا۔ گزشتہ روز فورسز کے ساتھ آپریشن کے دوران وہ مارا گیا۔

Read more

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیس میں غیر معمولی سکیورٹی

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت پر فیصلے سے قبل غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات دیکھنے میں آئے۔ عدالت کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث وکلاء اور میڈیا نمائندگان کو عدالت کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کی سکیورٹی پہلے کبھی اس قدر سخت نہیں دیکھی گئی اور عدالت کا منظر کسی چھاؤنی جیسا دکھائی دے رہا تھا۔

Read more