google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پاکستان نے شارجہ میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرا دیا

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو شارجہ: ٹی20 انٹرنیشنل سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کو 39 رنز سے مات دی۔پاکستان کی فتح میں کپتان سلمان آغا اور فاسٹ بولر حارث رؤف کا کردار قابلِ ذکر رہا۔ سلمان آغا نے 36 گیندوں میں 53 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ بولنگ کے شعبے میں حارث رؤف نے تباہ کن انداز اختیار کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں، محمد نواز نے

Read more

کراچی فقیرا گوٹھ فائرنگ، بچی جاں بحق ماں زخمی

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ڈھائی سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان متاثرہ خاندان کے رشتے دار اور پڑوسی ہیں۔ واقعے کے بعد اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، تاہم اہل خانہ نے پولیس کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا اور اسے ذاتی رنجش کا معاملہ قرار دیا۔ اسی دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے ساتھ طویل

Read more

ٹرمپ نے بھارت، امریکا تعلقات کو بڑا جھٹکا دیا

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تجارتی پالیسیوں کے ذریعے بھارت اور امریکا کے تین دہائیوں پرانے قریبی تعلقات کو جھٹکا دیا ہے۔ماضی میں دونوں جماعتوں کے امریکی صدور نئی دہلی کو ایک ابھرتے ہوئے اتحادی کے طور پر دیکھتے تھے اور بڑے مقاصد کی خاطر اختلافات کو نظرانداز کرتے رہے، مگر ٹرمپ نے اس رجحان کو بدل دیا۔ ماہرین کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا حالیہ دورہ چین، واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔ بھارتی نژاد امریکی اسکالر تنوی مدن کا کہنا

Read more

اسلام آباد میں رمیش کمار کے گھر ڈکیتی

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو اسلام آباد میں سابق اقلیتی ایم این اے رمیش کمار کے گھر لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ڈرائیور جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں نے گھر سے پانچ گھڑیاں، چشمے، جوتے اور ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی لے لی۔

Read more

فن لینڈ کا صدر چھتری اٹھائے، ہمارے افسران مغرور

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو فن لینڈ کے صدر اپنی چھتری خود اٹھائے نظر آتے ہیں،جبکہ پاکستان میں ایک عام افسر بھی اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھولنے کو تیار نہیں ہوتا۔ چھتری اٹھانا تو بہت دور کی بات ہے۔

Read more

ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب، سلیمانکی پر خدشات

نشاط احمد وٹو بیورو چیف اوکاڑہ ایس این این اردو سلیمانکی ہیڈ ورکس پر دریائے ستلج میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ سیکڑوں بستیاں دریا برد ہو گئی ہیں۔ متاثرہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے بھاکھڑا ڈیم سے مزید پانی چھوڑا ہے، جو گنڈا سنگھ والا سے گزر رہا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں سلیمانکی ہیڈ ورکس تک پہنچے

Read more

ایف آئی اے لاہور میں بینکوں کے کمپلائنس سربراہان کا اجلاس

سدرہ شہزاد اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی، لاہور بیورو لاہور: ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی سربراہی میں قومی اور نجی کمرشل بینکوں کے کمپلائنس ڈویژن کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مالیاتی جرائم کی روک تھام، مشکوک لین دین کی بروقت رپورٹنگ، منی لانڈرنگ کے تدارک اور ریگولیٹری کمپلائنس پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بینکنگ نمائندگان نے اپنے تحفظات اور تجاویز بھی پیش کیں۔ اجلاس میں ایف آئی اے اور بینکاری شعبے کے درمیان معلومات کے بروقت تبادلے، مشترکہ ٹریننگ سیشنز اور قانونی معاونت کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

Read more

ایف آئی اے لاہور اور بینکوں کا مالی جرائم کے خلاف تعاون

سدرہ شہزاد اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی، لاہور بیورو لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے مالیاتی جرائم اور بینکنگ فراڈز کی روک تھام کے لیے قومی و نجی بینکوں کے ساتھ ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے قومی و کمرشل بینکوں کے کمپلائنس ڈویژن کے سربراہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں مالیاتی جرائم کی روک تھام، ریگولیٹری کمپلائنس، مشکوک ٹرانزیکشنز کی بروقت رپورٹنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بینکنگ

Read more

پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن امداد

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن مون سون سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو 10 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس گرانٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے 33 سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں تقریباً 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد غریب اور بے گھر افراد کی طبی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق صرف ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین کی تعداد 30 ہزار کے قریب ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی

Read more

کراچی قائد آباد میں فائرنگ، جعلی خواجہ سرا ہلاک

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو کراچی کے علاقے قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جسے پولیس نے جعلی خواجہ سرا قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ سجاد بن بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ رات کے اوقات میں میک اپ کرکے اور خواتین کا لباس پہن کر سڑکوں پر گھوما کرتا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے مقتول کے ساتھ رہائش پذیر ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ

Read more