google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

چلاس میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 اہلکار شہید

عابدہ کاہلوں ایس این این نیوز اردو چلاس: گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دو میجرز سمیت عملے کے تمام پانچ اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

Read more

سرگودھا میں سیلاب متاثرہ کیمپس بھی زیر آب

حماد کاہلوں اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ سرگودھا: سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپس خود بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے کنارے آنے والے سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، تاہم بیشتر لوگ اپنے ڈوبے ہوئے گھروں میں مویشیوں سمیت مقیم ہیں اور سانپ و کیڑوں کے کاٹنے کے خطرات کا سامنا کر

Read more

پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی مداخلت

حماد کحلون اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی عناصر کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ ان کے مطابق ملک کو دہشت گردی کے باعث اب تک 152 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں رکن ممالک کے سربراہان نے خطے میں معاشی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے پر

Read more

جوکووچ نے یو ایس اوپن میں تاریخ رقم کی

حماد کاہلوں اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ نیو یارک: سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ 38 سالہ جوکووچ اب چاروں گرینڈ سلمز کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے سب سے عمر رسیدہ مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرَف کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر جوکووچ نے نہ صرف اپنی فٹنس کا لوہا منوایا بلکہ 64ویں گرینڈ سلم کوارٹر فائنل تک پہنچنے کا ریکارڈ بھی مزید بہتر بنا لیا۔ کامیابی

Read more

ایس سی او اجلاس، پوتن کا مغرب پر یوکرین جنگ کا الزام

حماد کاہلوں اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں مغرب کو یوکرین جنگ کا ذمہ دار قرار دیا۔ پوتن کا کہنا تھا کہ یہ بحران روس کے حملے سے شروع نہیں ہوا بلکہ یوکرین میں 2013-14 کی بغاوت کے نتیجے میں پیدا ہوا جسے مغرب کی حمایت حاصل تھی۔ اسی کے بعد ماسکو نے کریمیا کو اپنے ساتھ ملایا اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی شروع کی۔ پوتن نے الزام عائد کیا کہ نیٹو نے خطے کو عدم

Read more

چین، روس اور بھارت کی قربتیں امریکہ کے لیے نئی فکر

حماد کاہلوں اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ چین میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنی۔ اس بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی نے ان تعلقات کو مزید اہمیت دی ہے۔ ماہرین کے مطابق روس، چین اور بھارت کی یہ بڑھتی ہوئی قربت عالمی سیاست میں طاقت کے توازن کو بدل سکتی ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب روس مغربی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے اور چین امریکہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شکار ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس

Read more

افغانستان میں زلزلہ، ننگرہار میں دو بچے جاں بحق

رفعت کوثر ایس این این نیوز اردو مشرقی افغانستان میں اتوار کی رات آنے والے شدید زلزلے سے دو کم سن بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ صوبائی حکام کے مطابق 6.0 شدت کا زلزلہ ننگرہار میں آیا، جہاں ایک رہائشی عمارت منہدم ہوگئی اور دو بچے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ننگرہار کے شہر جلال آباد سے تقریباً 27 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا، جبکہ جھٹکے صرف آٹھ کلومیٹر کی کم گہرائی پر محسوس کیے گئے۔

Read more

مریم نواز کا پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر کا دورہ

حماد کا ہلوں ایس این این نیوز اردو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ریسکیو و ریلیف آپریشنز، میڈیکل کیمپس اور کھانے کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

Read more

لاہور چونگ تھیم پارک اور سوسائٹی سیلاب سے متاثر

سدرہ شہزاد اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی ، لاہور بیورو لاہور: چونگ کے علاقے میں قائم 25 ہزار ایکڑ پر مشتمل تھیم پارک اور قریبی سوسائٹی گزشتہ روز آنے والے سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوئی۔ پارک اور رہائشی علاقے اس وقت مکمل طور پر تالاب اور دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ سیلابی ریلے کی زد میں آکر متعدد گھر اور عمارتیں ڈوب کر تباہ ہو گئیں، جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت قیمتی سامان اور گھروں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تاہم اب تک متاثرہ علاقے میں کسی قسم کی امدادی کارروائی یا حکومتی

Read more

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 20 ہزار غیر قانونی مقیم گرفتار

رفعت کوثر ایس این این نیوز اردو سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 سے 27 اگست 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں 20 ہزار سے زیادہ غیر قانونی مقیم افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔ سرکاری بیان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 12 ہزار 891 افراد نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کی، 3 ہزار 888 افراد سرحدی سکیورٹی ضوابط کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، جبکہ 3 ہزار 540 افراد ورک پرمٹ کے قوانین توڑتے ہوئے پکڑے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ 1 ہزار 238 افراد غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں

Read more