اے این ایف نے طورخم بارڈر پر 22 کلو منشیات پکڑ لی
سدرہ شہزاد اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی لاہور بیورو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے افغانستان سے پاکستان آنے والے ٹرک سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر طورخم بارڈر سے پاکستان داخل ہونے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک کو روکا گیا۔ گاڑی کو پشاور منتقل کر کے مکمل تلاشی لی گئی، جس دوران پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 17.5 کلوگرام ہیروئن اور 4.5 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹا مائن) برآمد ہوئی۔ ملزم کی شناخت مومند اکرام کے نام
Read more