google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب حکومت کا غیرقانونی ریمپ ہٹانے کا بڑا فیصلہ

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گلیوں اور سڑکوں پر بنائے گئے غیرقانونی ریمپ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق شہریوں نے لمبے اور اونچے ریمپ بنا کر راستوں کو تنگ اور عوام کے لیے عذاب بنا رکھا ہے، جس سے ٹریفک میں مشکلات اور پانی کے نکاس کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تمام گلیاں اور راستے عوامی ملکیت ہیں، لہٰذا کسی کو بھی ذاتی سہولت کے لیے انہیں بند یا تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انتظامیہ کو

Read more

پنجاب میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 13 ہزار 200 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 16 ہزار 605 گراں فروشوں کو جرمانے، 29 مقدمات درج اور 164 افراد کو گرفتار کیا گیا۔مزید تفصیلات کے مطابق: محکمہ پرائس کنٹرول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کرنے کے لیے “قیمت ایپ” کا استعمال کریں تاکہ گراں فروشی

Read more

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ

حماد کاہلوں ایس این این اردو پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تنظیم کی قیادت کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ منصوبے کے تحت ٹی ایل پی کے رہنماؤں کی جائیدادیں اور دیگر اثاثے محکمہ اوقاف کے سپرد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جماعت کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے

Read more

پنجاب حکومت کے تاریخی فیصلے، انتہا پسندی پر کریک ڈاؤن

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں انتہا پسندی، غیر قانونی اسلحہ اور غیر ملکی باشندوں کے خلاف سخت اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو

Read more

رینالہ خورد میں صاف ستھرا پنجاب ٹیم کی غفلت بے نقاب

رینالہ خورد (ایس این این نیوز) نمائندہ: بلال حسن بھٹی تحصیل رینالہ خورد میں “صاف ستھرا پنجاب” پروگرام کی ٹیم نے خود ہی صفائی مہم کی دھجیاں اڑا دیں۔ کچرا اُٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں بغیر ترپال اور حفاظتی ڈھانپ کے نیشنل ہائی وے این-5 پر اختر آباد کے مقام سے گزرتی رہیں۔ بدبو دار کوڑا سڑک پر گرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راہ گیروں، طلبا و طالبات اور مسافروں نے شکایت کی ہے کہ کھلے کچرے سے اٹھنے والی گرد اور بدبو نے سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

Read more

شاہکوٹ میں میڈیا ٹیم پر قاتلانہ حملے کی کوشش

رپورٹ: شمائلہ اسلم، بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو شاہکوٹ (ضلع ننکانہ صاحب): آج تھانہ سٹی شاہکوٹ کی حدود میں انٹرنیشنل میڈیا اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی کی ٹیم پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایس این این نیوز کی ٹیم بند سڑک پر گزرنے کے دوران گاڑی نمبر LEA-16A-1780 میں سوار تین افراد سے راستہ مانگنے پر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے فائرنگ کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے میڈیا ٹیم کے تمام ارکان محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد پولیس کو فوری اطلاع دی گئی اور مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ

Read more

اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ثناء شرافت کا سیوریج نالے کا دورہ

ایس این این نیوز اردو ‏شاہ کوٹ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے ننکانہ روڈ پر زیر تعمیر سیوریج نالے کے پولی حصے کی تعمیراتی کاموں کا موقع پر دورہ کیا۔ دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران اور ٹھیکیدار نے اسسٹنٹ کمشنر کو پولی کی تعمیراتی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کے لیے کیے جانے والے

Read more

سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری

رپورٹ: حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو ‏لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ یہ جدید صنعتی زون سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں قائم چار انڈسٹریل اسٹیٹس کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کے حوالے کی جائے گی، جبکہ بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور

Read more

پیپلز پارٹی رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے

رپورٹ: شاہین اقبال طاہر ایس این این نیوز اردو ‏کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ آغا سراج درانی طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے اور انہیں سندھ کی پارلیمانی سیاست کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا تھا۔ وہ متعدد بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور کئی برس تک اسپیکر سندھ اسمبلی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ مرحوم 5 اکتوبر 1953 کو شکارپور

Read more

چکلالہ میں پولیس پر فائرنگ، خطرناک ڈاکو زخمی گرفتار

رپورٹ: شمائلہ اسلم، بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو ‏راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں رات گئے پولیس پارٹی پر موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک خطرناک اور مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقدامِ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ فائرنگ کے مقام سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب گشت پر موجود پولیس

Read more