google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو اسلام آباد (ایس این این نیوز) — وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے اور ریاستی رِٹ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ وزارتِ داخلہ کی سفارش پر دی جانے والی اس منظوری کے بعد، ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے مطابق، ملک میں نفرت انگیزی،

Read more

وزیر ہاؤسنگ کا واسا ملازمین کیلئے کیش انعامات کا اعلان

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو لاہور (ایس این این نیوز) — وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے انہیں محکمے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بلال یاسین نے اعلان کیا کہ مون سون سیزن کے دوران فیلڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے گریڈ 1 سے 16 کے تمام واسا ملازمین کو کیش پرائز دیا جائے گا۔ ان کا کہنا

Read more

پولیس کی بروقت کارروائی سے شہری تشدد کا واقعہ ٹل گیا

شمائلہ اسلم، بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو لاہور: بصیر پور میں چوری کے شبہے میں شہریوں نے ایک شخص کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتبہ شخص کی شناخت منیر ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی۔ مشتعل شہریوں نے نہ صرف اس کے بال کاٹے بلکہ زنجیروں سے باندھ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مشتبہ چور سمیت تشدد میں ملوث شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نمبر دار شفیق اور دیگر افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی۔ ڈی آئی جی

Read more

وفاق کا گندم اور چینی کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے ملک میں گندم اور چینی کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصلے کے بعد کوئی صوبہ گندم یا چینی کی نقل و حرکت پر پابندی نہیں لگا سکے گا۔ ڈی ریگولیشن کے اس اقدام کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے خاتمے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ پنجاب اب دوسرے صوبوں کو گندم کی منتقلی سے روک نہیں سکے گا، جس سے ملک بھر میں اجناس کی آزاد نقل و حرکت ممکن

Read more

لاہور میں نیشنل ایکشن پلان پر سخت عملدرآمد کا حکم

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری اقدامات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے

Read more

عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر سخت ردعمل

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو لاہور — وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “جمہوریت کا نعرہ لگانے والے ہر وقت ہماری قیادت پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔” انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود فیصلہ کرے کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان پر خاموش رہے گی یا ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اگر کسی کو معافی مانگنی ہے تو وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے مانگے، جن

Read more

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پتنگ بازی سے نوجوان کی موت پر افسوس

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو لاہور (ایس این این نیوز اردو) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے مزنگ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاں بحق 21 سالہ نعمان کے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث

Read more

گوجرانوالہ میں بھتیجے نے توہین مذہب پر پھوپھی کو قتل کیا

حماد کاہلوں ایس این این اردو گوجرانوالہ: افسوسناک واقعہ پیپلز کالونی میں پیش آیا جہاں بھتیجے نے توہینِ مذہب کے الزام میں اپنی پھوپھی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے گھر میں موجود تھی جب سفاک ملزم نے اچانک حملہ کیا اور گردن پر چھری کے وار سے اس کی جان لے لی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ملتان کا رہائشی ہے اور چند دنوں کے لیے پھوپھی کے گھر آیا ہوا تھا۔ واقعہ کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو آلۂ قتل ہاتھ میں لیے گھر کے باہر کھڑے دیکھا

Read more

واربرٹن میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑی کارروائی

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی خصوصی ہدایت پر واربرٹن میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان شبیر نے ٹیم کے ہمراہ 8 سے زائد میڈیکل اسٹورز اور کلینکس پر چھاپے مارے۔ جن میں سے دو غیر قانونی کلینکس سیل کر دیے گئے جبکہ ایک کلینک کا پی ایچ سی چالان مرتب کیا گیا۔ تمام ملوث افراد غیر قانونی طبی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ ڈاکٹر ذیشان شبیر نے کہا کہ عوام جہاں بھی عطائیت

Read more

فیصل آباد میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پر 8 دکانیں سیل

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو سول ڈیفنس فیصل آباد کی انفورسمنٹ ٹیم نے سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس کی نگرانی میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 8 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 8 مالکان کا ریفلنگ سامان قبضہ سرکار میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، سول ڈیفنس ٹیم نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے رضاکاروں کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف مؤثر ایکشن لیا۔ کارروائی کے دوران فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی

Read more