google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

افغانستان طالبان نے 17 سالہ تاجک لڑکی کو قتل کر دیا

رفعت کوثر افغانستان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 17 سالہ تاجک لڑکی کو طالبان نے اس وقت قتل کر دیا جب اس نے ایک طالبان رہنما سے زبردستی شادی کرنے سے انکار کیا۔ اس نوجوان لڑکی کی مزاحمت اس کی جان لے گئی اور طالبان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، تاجک، ہزارہ، ترکمان اور ازبک جیسے نسلی اقلیتوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مردوں کو قتل کرنا اور خواتین کو زبردستی شادی یا غلامی میں مجبور کرنا معمول بن چکا ہے۔ انسانی حقوق

Read more

ڈپٹی کمشنر نے گرلز ہائی سکول کوٹلہ کاہلواں کا دورہ کیا

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب – ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ کاہلواں کا اچانک دورہ کیا اور اسکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور مختلف کلاس رومز میں جا کر بچوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کیے اور انہیں لیکچر بھی دیے۔ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ آٹھویں کلاس کی ٹیچر کو کلاس روم سے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جبکہ ہیڈ ٹیچر کو جواب طلبی کا

Read more

ننکانہ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کر کے جائزہ لیا

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو، ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، بچہ وارڈ، ڈائلیسس وارڈ، فارمیسی اور خسرہ و روبیلا کیمپ سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال

Read more

لاہور شہری پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتار، چھاپے جاری

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان لاہور – راوی روڈ پر ایک شہری محمد شہباز کے ساتھ تشدد، بال مونڈنے اور منہ کالا کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کا فوری نوٹس ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم ظہیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ایس پی سٹی سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے اور تفتیشی عمل کو میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جدید تفتیشی طریقے

Read more

میڈیا ریٹنگز بحران اینکرز سے کمی اور نئی راہ

رفعت کوثر ایس این این نیوز میڈیا آج ریٹنگز کے سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اس بحران میں اینکرز کے کردار میں کمی ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں میڈیا کی ملکیت انفرادی افراد سے ہٹ کر پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی طرف منتقل ہو سکتی ہے، جس سے ایک جدید اور شفاف میڈیا ماڈل قائم ہوگا، جو اصل میں پہلے دن سے ہونا چاہیے تھا۔

Read more

فیصل آباد پولیس مقابلے میں اہلکار شہید، ملزم ہلاک

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف، ایس این این نیوز اردو فیصل آباد سمندری چک 140 میں پولیس اور کالعدم تنظیم کے ایک مشتبہ رکن کے درمیان مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، لیکن اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ڈرائیور افتخار شہید ہو گیا جبکہ ایک ساتھی اہلکار زخمی ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بھی ہلاک کر دیا۔ موقع پر بھاری نفری تعینات کی گئی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ

Read more

پاکپتن میں رشتہ تنازع پر 18 سالہ اقصیٰ قتل کا واقعہ

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو پاکپتن — رشتہ نہ دینے کے تنازع پر پیش آنے والے دل خراش واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ 18 سالہ اقصیٰ کو مبینہ طور پر اس کی پھوپھو راشدہ بی بی اور اس کے ساتھی نے اغوا کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ راشدہ بی بی کئی بار اپنی بھتیجی کا رشتہ مانگ چکی تھی، تاہم خاتون نے انکار کر کے اقصیٰ کی منگنی دوسری جگہ کر دی تھی، جس پر راشدہ بی بی نے شدید رنج کا

Read more

فیصل آباد میں آتش بازی کے گودام پر پولیس کی بڑی کارروائی

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو فیصل آباد تھانہ ریل بازار پولیس نے آتش بازی کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کا آتش بازی کا سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے خلاف آتش بازی کا سامان فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Read more

سابق ایم این اے عاصم نذیر کی میاں محمد اکرم مرحوم کے گھر

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف، ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب – شاہ کوٹ چوہدری عاصم نذیر، سابق رکنِ قومی اسمبلی، اپنے صاحبزادے قاسم عاصم نذیر کے ہمراہ 90 چٹی پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم سابق ناظم و نمبردار میاں محمد اکرم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے فرزند انجینیئر میاں احمد زمان اکرم اور نمبردار چوہدری زیشان اکرم سے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ چوہدری عاصم نذیر نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور

Read more

اوکاڑہ میں لاپتہ 14 سالہ لڑکا 48 گھنٹے میں بازیاب

بلال حسن بھٹی نمائندہ اوکاڑہ، ایس این این نیوز اوکاڑہ میں 14 سالہ آصف کے مبینہ اغواء کا معاملہ 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں حل کر لیا گیا۔ تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو لاہور سے بحفاظت برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق آصف گھر کے باہر 39 ڈی سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، جس پر والد عطا اللہ کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کے بعد انسپکٹر غازی اختر خان نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیشن ٹریس سسٹم کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا۔ شارٹ

Read more