google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

شاہکوٹ کا واحد گراؤنڈ تباہی کا شکار، انتظامیہ خاموش

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو شاہکوٹ کا واحد کھیل کا میدان شدید غفلت اور ناقص دیکھ بھال کے باعث مکمل طور پر تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق گراؤنڈ کھیل کے بجائے اب چارگاہ، جوہڑ، پارکنگ ایریا اور آوارہ افراد کے بیٹھک کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، جبکہ انتظامیہ صورتحال پر توجہ دینے سے قاصر ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں مویشی چرتے ہیں اور بعض افراد دھوپ میں بیٹھ کر باآسانی یہ سب دیکھتے رہتے ہیں کیونکہ روک ٹوک کا کوئی نظام

Read more

اڈیالہ جیل واقعہ عمران خان کی بہن سے ناروا سلوک پر تشویش

محمد ضیاء محی الدین نمائندہ راولپنڈی ایس این این نیوز اردو اڈیالہ جیل میں گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے نے انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے، جہاں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن کے ساتھ ناروا سلوک کیے جانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کو انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ سول سوسائٹی، وکلاء تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ کا کردار تفصیلی تحقیق کا متقاضی ہے۔ مختلف حلقوں کا کہنا ہے

Read more

ننکانہ صاحب عزیز الرحمان پر فائرنگ، ملزمان کی تلاش جاری

ننکانہ صاحب ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر میں عزیز الرحمان نامی شہری پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر واقعے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زخمی شہری کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ سے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ عزیز الرحمان، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرنچائز ہولڈر اور ایک ٹریول ایجنسی کے مالک ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ مانانوالا

Read more

سانگلہ ہل میں سرکاری درخت چوری ناکام، ملزمان گرفتار

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو سانگلہ ہل میں سرکاری اراضی سے درخت چوری کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت نے چھاپے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی چک نمبر 46 رب میں اس وقت کی گئی جب اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کا اچانک دورہ کیا۔ اسامہ امانت کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جبکہ موقع سے برآمد ہونے والی کاٹی گئی لکڑی کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح

Read more

کمشنر لاہور مریم خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا اچانک

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا بغیر اطلاع دیے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، بچہ وارڈ اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر نے ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر کی پابندی اور صفائی ستھرائی سمیت مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی اور عملے کے رویے کے حوالے سے براہِ راست تاثرات بھی حاصل کیے۔ کمشنر مریم خان نے ہسپتال کی

Read more

منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے کی کارروائی، دو اسمگلر گرفتار

مظفر اقبال بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر منڈی بہاؤالدین ایس این این نیوز منڈی بہاؤالدین: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم صفدر کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ اور 11 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Read more

منڈی بہاؤالدین ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

مظفر اقبال بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ایس این این نیوز منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں ایک ریڈ بک کا اشتہاری صفدر بھی شامل ہے، جو 11 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق صفدر طویل عرصے سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا اور مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کے جھانسے میں لوٹتا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ کارروائیاں جاری

Read more

میلسی میں میرج ہال میں مجرا پارٹیوں کی کھلی خلاف ورزی

مدثر حسین ضلع وہاڑی اسٹیشن میلسی میلسی میں تھانہ کرمپور کی حدود میں قائم علی بابا میرج ہال میں قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ہال میں شادی کی تقریبات کے بجائے اب باقاعدہ پرائیویٹ مجرا پارٹیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ رات ہونے والی ایک پارٹی میں شراب نوشی، فحاش موسیقی، برہنہ ڈانس اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری رہیں، جبکہ ہال کے باہر شدید آتش بازی کے باعث گلیاں اور محلے دھوئیں سے بھر گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آتش بازی اس قدر خطرناک تھی کہ کئی گاڑیاں آگ لگنے سے بال بال

Read more

طالب علم پر تشدد کا واقعہ، ڈی سی ننکانہ کا فوری ایکشن

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو گورنمنٹ ہائی اسکول واربرٹن میں طالب علم پر تشدد کے واقعے نے انتظامیہ کو متحرک کر دیا۔ متاثرہ بچے کی والدہ شکایت لے کر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے دفتر پہنچیں، جہاں واقعہ کی تفصیلات سن کر ڈی سی محمد تسلیم اختر راؤ نے فوری نوٹس لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی کہ متعلقہ ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں “مار نہیں پیار” کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ڈی سی محمد تسلیم اختر

Read more

لاہور شیخوپورہ روڈ پر لوڈر مزدا الٹ گیا، جانی نقصان نہیں

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہکوٹ، ایس این این نیوز اردو لاہور شیخوپورہ روڈ پر ڈگری بوائز کالج کے سامنے ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک لوڈر مزدا اچانک الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ موقع پر موجود شہریوں کے مطابق گاڑی اچانک بے قابو ہوئی اور اُلٹ گئی، بعد ازاں مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے صاف کروایا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read more