google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسکینڈے نیوین اردو
مقبول موضوعات: # اسکینڈے نیوین نیوز# پاکستان# مریم نواز# انسانی حقوق# لاہور# کراچی# اسلام آباد
بریکنگ نیوز
جیکب آباد کے دریا چوک پر لوٹ مار، مزاحمت کرنے والا نوجوان زخمیجیکب آباد: ایس ایس پی آفس کے باہر ڈکیتی، نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لیجیکب آباد: شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ، پولیس کی تفتیششاہ کوٹ: تین ماہ سے گیس بند، بل ڈبل اویس کالونی کے رہائشی برہمخیبرپختونخوا: گورنر کا صوبے بھر میں سونے کی کان کنی معطل کرنے کا اعلانملالہ فنڈ میں مبینہ خردبرد کی چھان بین: الزامات کیا ہیںفواد چوہدری: پارٹیاں ملک میں جمہوریت، پارٹی میں ڈکٹیٹر شپ چاہتی ہیںاچکزئی کا کھڑاک: عمران خان جیل میں، میوزیکل چئیرز کھیلی جا رہی ہیں
اہم خبریں ›

ننکانہ صاحب اسلحہ نمائش اور ڈالہ کلچر پر کریک ڈاؤن

۲۶ ستمبر ۲۰۲۵ · ✍️ ایس این این نیوز اردو · 👁 ۵۵ · ۱ منٹ کا مطالعہ
ننکانہ صاحب اسلحہ نمائش اور ڈالہ کلچر پر کریک ڈاؤناہم خبریں
واٹس ایپ فیس بک ایکس

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب نے اسلحہ کی نمائش اور “ڈالہ کلچر” کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جدید رائفلیں، میگزین،

درجنوں گولیاں اور 2 ڈبل کیبن گاڑیاں برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان شہباز، فرقان حیدر، امیر علی اور حسنین انور کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں غیرقانونی اسلحہ اور ڈالہ کلچر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سی سی ڈی ننکانہ کے انچارج تصور منیر اعوان نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور ڈالہ کلچر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں