google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پنجاب میں امن و امان کمیٹی کا اجلاس، سکیورٹی پر غور

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 40 واں اجلاس چیئرمین و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین، ملک صہیب احمد بھرتھ، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے پاکستان-ساؤتھ افریقہ

Read more

یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا (تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 50

Read more

برمنگھم ائیرپورٹ پر پاکستانی خاتون ہیروئن سمیت گرفتار

رفعت کوثر ایس این این اردو برطانیہ کے شہر برمنگھم ائیرپورٹ پر برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے 67 سالہ زاہدہ پروین کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق زاہدہ پروین مانچسٹر کی رہائشی ہیں اور وہ پاکستان سے برمنگھم پہنچی تھیں، جہاں ان کے سوٹ کیس سے 25 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ اس منشیات اسمگلنگ کیس میں دو مزید افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں سید شاہ شامل ہیں جو بارڈر افسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ 52 سالہ شاہد بٹ کو بھی حراست

Read more

ننکانہ صاحب میں تیز رفتاری سے حادثہ، ایک جاں بحق

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو تھانہ صدر سانگلہ ہل کی حدود میں سانگلہ ہل شاہ کوٹ روڈ پر جی او فلنگ اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار موٹر سائیکل نے دوسرے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 35 سالہ یاسین ولد عبد الطیف قوم جٹ سکنہ رتیاں مہاجراں موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں متوفی کا چاچا زاد بھائی بہادر علی معمولی زخمی ہوا، جسے ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار موٹر

Read more

لاہور میں امیر بالاج ٹیپو کے ڈیرے پر پولیس چھاپہ

اسامہ زاہد ایس این این اردو لاہور میں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ امیر بالاج ٹیپو کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کی گرفتاری کے لیے کی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ چھاپے کے دوران دو شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Read more

کینیڈا میں بھارتی گینگسٹرز کے ہاتھوں بزنس مین قتل

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو کینیڈا میں بھارتی گینگسٹرز کی مجرمانہ سرگرمیاں بڑھنے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نژاد بزنس مین درشن سنگھ کو کینیڈا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ قتل کی ذمہ داری بھارتی بشنوئی گینگ نے قبول کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگ نے دعویٰ کیا کہ درشن سنگھ کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا۔ دوسری جانب سکھ فار جسٹس نے الزام لگایا ہے کہ درشن سنگھ کا قتل بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ نے کیا، اور قاتلوں کو بھارتی قونصلیٹ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

Read more

فواد چوہدری کو سعد اور انس رضوی کی گمشدگی پر تشویش

حماد کاہلوں ایس این این اردو سعد رضوی اور انس رضوی کی گمشدگی انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے پاکستان کے ہر شہری کو عدالت کا سامنا کرنے کا حق حاصل ہے، ویسے ہی ان دونوں کو بھی یہ حق ملنا چاہیے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر حکومت ان “بے ضرر سی عدالتوں” سے بھی بچنے کی کوشش کر رہی ہے تو یہ انتہائی خطرناک روش ہے۔ ان کے مطابق TLP پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھی ابھی تک التواء میں ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ سعد

Read more

جرمنی ویزوں میں تاخیر سے پاکستانی طلبہ پریشان

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو اسلام آباد جرمنی کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے درجنوں پاکستانی طلبہ تاحال ویزوں کے منتظر ہیں۔ اکتوبر میں کلاسز کے آغاز کے باوجود ویزے جاری نہ ہونے پر طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متاثرہ طلبہ نے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جرمن سفارت خانے سے رابطہ کر کے بروقت ویزوں کے اجرا کو ممکن بنائیں تاکہ ان کا تعلیمی کیریئر متاثر نہ ہو۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ سے اپیلیں کر رہے ہیں لیکن اب تک کوئی پیش

Read more

عادل شاہ زیب کی تنخواہ قومی راز بن گئی

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو ذرائع کے مطابق وزارتِ اطلاعات کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو پیش کی گئی تفصیلات میں پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل (انگریزی چینل) کے تمام ملازمین کی تنخواہیں درج ہیں، تاہم حیرت انگیز طور پر ہیڈ عادل شاہ زیب کی تنخواہ کا اندراج “صفر” دکھایا گیا ہے۔ سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ آخر وزارتِ اطلاعات نے ان کی تنخواہ کو کیوں چھپایا؟کیا یہ رقم کسی دوسرے مد میں ادا کی جا رہی ہے یا واقعی یہ اب ایک قومی راز بن چکی ہے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اراکین

Read more

ایدھی بے بی رابعہ بانو کی کامیابی کی داستان

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو 28 سال قبل ایک نامعلوم شخص نے ایک ننھی بچی کو کراچی کے ایدھی یتیم خانے کے باہر بے بی کیریج میں چھوڑ دیا۔ عبدالستار ایدھی نے اُس معصوم کو اپنی آغوش میں لیا، اس کا نام رابعہ بانو رکھا اور اسے نہ صرف پناہ دی بلکہ تعلیم و تربیت کے مواقع بھی فراہم کیے۔ رابعہ بانو نے ہائی اسکول سے لے کر کالج تک اسکالرشپس حاصل کیں، نیویارک میں مختلف اداروں جیسے یو ایس ڈسٹرکٹ آفس، یو ایس کانگریس، سینیٹر برونکس آفس میں انٹرن شپس کیں، اور بعد ازاں سائبر سیکیورٹی اور

Read more