google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

لاہور میں جدید تفریحی منصوبہ، کامران بارہ دری کی توسیع

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو ترجمان وزیر ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لاہور میں عوام کے لیے جدید اور منفرد تفریحی مقام بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پی ایچ اے لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں کامران بارہ دری کے توسیعی منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے منصوبے کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ منصوبے کے تحت کامران بارہ دری کا رقبہ 5 ایکڑ سے بڑھا کر 15 ایکڑ

Read more

مریم نواز کا پنجاب میں قبضہ مافیا کے خاتمے کا اعلان

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف تاریخی اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے “پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ایم موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء” کی منظوری دے دی ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت اب کسی بھی نجی جائیداد پر قبضے کا معاملہ برسوں نہیں بلکہ صرف 90 دن کے اندر حل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 دن کے اندر سنائیں گی۔ ان

Read more

پاکستان، افغان طالبان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو استنبول مذاکرات کے بعد ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے مشترک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے جنگ بندی کے مؤثر نفاذ کے لیے نگرانی اور تصدیق کا مشترکہ نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سیزفائر کے قواعد و ضوابط 6 نومبر کو استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔ ترکیہ اور قطر

Read more

سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط اگلے ہفتے سے نافذ

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو نئی پالیسی اگلے ہفتے سے نافذ، ویزا کی میعاد 90 دن سے کم کر کے 30 دن کر دی گئی ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا کے ضوابط میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جو اگلے ہفتے سے نافذ ہوں گی۔ نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی معتمر ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب داخل نہ ہو تو ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ پہلے عمرہ ویزا کی میعاد تین ماہ تھی، جسے اب ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم

Read more

چوہدری وقاص انور ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہ کوٹ مقرر

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو شاہ کوٹ: پنجاب پولیس کے قابل افسر چوہدری وقاص انور کو ان کی بہترین کارکردگی اور جرائم کے خلاف نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہ کوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ چوہدری وقاص انور ماضی میں بھی مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے سراہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن و

Read more

مولانا فضل الرحمن کی ائمہ کو دس ہزار روپے پر شدید تنقید

اسامہ زاہد ایس این این اردو اسلام آباد/لاہور: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مساجد کے ائمہ کرام کو دس ہزار روپے دینے کی تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ائمہ کو چندہ یا سیاسی مفادات کے عوض خریدا نہیں جا سکتا اور اس قسم کی پیشکشیں مذہبی قیادت کی حرمت کو مجروح کرتی ہیں۔ مولانا نے کہا، “آج ہمارے مساجد کے ائمہ کو دس ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ رقم قبول نہیں۔

Read more

سانگلہ ہل میں اشتہاری کے ساتھیوں کا کسان پر حملہ

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو سانگلہ ہل: مہیس گاؤں کے رہائشی اور دبئی فرار اشتہاری مجرم اظہر کوجہ کے ساتھیوں نے اکبر نامی کسان پر قاتلانہ حملہ کیا۔ واقعہ سانگلہ ہل پولیس سرکل کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم نوجوانوں نے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے اکبر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے دوران ٹریکٹر کے ٹائروں پر بھی گولیاں ماریں۔ ذرائع کے مطابق، کچھ روز قبل اشتہاری اظہر کوجہ نے اکبر کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ پولیس

Read more

بابا گورونانک جنم دن پر ریسکیو 1122 کا کور پلان جاری

خالد چوغطہ ایس این نیوز اردو ننکانہ صاحب: بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب نے جامع ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی زیر صدارت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ڈیوٹی پلان مرتب کرتے ہوئے تمام افسران اور عملے کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ محمد اکرم پنوار کے مطابق، تقریبات کے دوران 250 ریسکیورز اور افسران تعینات کیے

Read more

جڑانوالہ میں بس کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق، احتجاج

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو جڑانوالہ: جھال پل کے قریب شیل پٹرول پمپ کے نزدیک افسوسناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے سڑک پار کرتے ہوئے چار افراد کو کچل دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک موٹر سائیکل سوار مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا

Read more

لاہور پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑی کارروائیاں

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر لاہور پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت رواں سال اب تک 7 ہزار 541 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6 ہزار 782 ریوالور اور پسٹلز، 43 کلاشنکوف، 335 رائفلز، 290 بندوقیں اور ہزاروں گولیاں برآمد کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ “ڈالہ کلچر کے ذریعے خوف پھیلانے والے عناصر ہمارے ریڈار پر ہیں، شہر کو اسلحہ سے پاک، پُرامن

Read more