google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

مریم نواز کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید مذمت

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دہشت گرد اور انسانیت کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں

Read more

فواد چوہدری کی میڈیا پر تنقید، عدالتی دھماکے پر خاموشی

حماد کاہلوں ایس این این نیوز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملکی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد عدالتی کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے جیسے سنگین واقعے کے باوجود میڈیا کی توجہ غیر متعلقہ تقاریر پر مرکوز ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ “اسلام آباد کی کچہری میں ہونے والے دھماکے میں نہ جانے کتنے لوگ جان سے گئے، مگر میڈیا مریم نواز کی غیر متعلقہ تقریر نشر کر رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ایسے رویے سے نہ صرف عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ قومی میڈیا کی ترجیحات

Read more

اسلام آباد کچہری دھماکہ خودکش قرار، 12 افراد جاں بحق

اسامہ زاہد بیورو چیف ساوتھ ایسٹ ایشیا ایس این این نیوز اردو اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والا دھماکہ خودکش قرار دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ بھارت کی پشت پناہی اور افغان طالبان سے منسلک تنظیم فتنہ الخوارج کی کارروائی تھا۔ خودکش حملہ دوپہر 12 بجکر 39 منٹ پر ہوا، جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے

Read more

جسٹس اطہر من اللہ کا عدلیہ پر تنقیدی خط منظر عام پر

حماد کاہلوں ایس این این نیوز سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر عدلیہ کے کردار پر اہم سوالات اٹھا دیے۔ خط میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ماضی میں اکثر طاقتور طبقات کے ساتھ کھڑی رہی ہے، عوام کے ساتھ نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے مراسلے میں اعتراف کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کی تاریخ کا ناقابلِ معافی جرم تھی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ہونے والی کارروائیاں اسی عدالتی رویے کے تسلسل

Read more

ننکانہ میں امام الاؤنس پروگرام کے تحت مساجد کی رجسٹریشن مکمل

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ننکانہ صاحب ایس این این نیوز اردو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے امام الاؤنس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں مساجد اور امام صاحبان کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر اور تمام تحصیل دفاتر میں اس مقصد کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ رجسٹریشن کا عمل شفاف اور سہل طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل ننکانہ میں 270، تحصیل شاہ کوٹ میں 147 اور تحصیل سانگلہ ہل میں 129 مساجد و امام صاحبان کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ رجسٹریشن مکمل

Read more

حافظ آباد بااثر افراد نے 4 بہن بھائیوں کی زمین پر قبضہ

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان حافظ آباد کے پارک روڈ محلہ تاج پورہ میں چار بہن بھائیوں کی قانونی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زمین پر عدالتی سٹے آرڈر کے باوجود تعمیرات جاری ہیں اور یہ کارروائی پولیس کی موجودگی میں کی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکام سے فوری مداخلت اور قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی قانونی زمین محفوظ رہ سکے۔

Read more

ادھار کے تنازع پر معصوم بچی سے 3 ماہ تک زیادتی

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان ‏انسانی روپ میں چھپا درندہ… ادھار واپس نہ کرنے پر معصوم بچی کے ساتھ 3 ماہ مسلسل زیادتی کی گئی۔

Read more

حاجی محمد احمد کاہلوں کی موٹر سائیکل چوری، پولیس خاموش

حماد کاہلوں ایس این این نیوز نظام پور مولا سنگھ والا تھانہ صدر شاہ کوٹ، ضلع ننکانہ صاحب کی حدود میں حاجی محمد احمد کاہلوں کی موٹر سائیکل جمعے کے دن مسجد کے سامنے چوری ہو گئی تھی۔ ایک سال گزر جانے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور پولیس نے صرف جھوٹی تسلیاں دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چوروں کی شناخت بھی ہو چکی ہے، جو شاہکوٹ شہر کے رہائشی ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب سے گزارش ہے کہ حاجی محمد احمد کاہلوں کی موٹر سائیکل فوری واپس دلائی جائے۔

Read more

نیویارک میئر پر دھمکی یتی نرسنگھانند کے اشتعال انگیز بیانات

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو نیویارک — نیویارک کے 34 سالہ میئر منتخب ظہران ممدانی کی کامیابی کے بعد ایک ہندو راہب یتی نرسنگھانند کی جانب سے زبردست اور انتقامی بیانات سامنے آئے ہیں جن میں اسلام اور مسلمان رہنماؤں کے خلاف سخت الفاظ اور تشویش ناک دھمکیاں شامل تھیں۔ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی میئر منتخب ہوئے۔ مختلف ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ نرسنگھانند نے ممدانی کی کامیابی کو ایک “مصیبت” قرار دیتے ہوئے انتہائی اشتعال انگیز عبارات ادا کیں — جن میں مذہبی برادریوں کے خلاف تشدد یا

Read more

منڈی بہاؤالدین میں پولیس کی سرپرائز ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ

مظفر اقبال بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر منڈی بہاؤالدین ایس این این نیوز اردو منڈی بہاؤالدین — ضلع پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سرپرائز ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ٹیمیں اہم داخلی و خارجی راستوں پر موجود ہیں جہاں مشکوک گاڑیوں اور افراد کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام میں تحفظ کا احساس اجاگر کرنا ہے۔ ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے

Read more