google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

کوہاٹ پولیس مقابلہ، فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک

اسامہ زاہد بیورو چیف ساؤتھ ایشیا، ایس این این اردو کوہاٹ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ ان کے نیٹ ورک اور ممکنہ سہولت کاروں کے بارے میں بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمانِ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

Read more

اے این ایف کی کارروائی، نادیہ خواجہ عرف نادیہ ڈار گرفتار

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان لاہور میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک بڑی کارروائی کے دوران معروف خاتون نادیہ خواجہ عرف نادیہ ڈار (بٹ) کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق، ملزمہ کے قبضے سے 5 کلو آئس، ویڈ، پلز اور کوکین برآمد کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ منشیات کی یہ سپلائی ڈانس پارٹیز اور ایونٹس میں کی جاتی تھی۔ مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمہ نے یہ سرگرمیاں کرایہ پر لیے گئے گھروں میں انجام دیتی تھی، جنہیں کارروائی کے بعد سیل کر دیا گیا۔

Read more

کانسٹیبل شاہد کی ہوائی فائرنگ کیس میں کارروائی مکمل

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان لاہور پولیس کے ترجمان اور ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق، پولیس کانسٹیبل شاہد کو ہوائی فائرنگ کی ویڈیو کی بنیاد پر پہلے ہی سزا دی جا چکی ہے۔ یہ ویڈیو چند ماہ قبل پہلی بار میڈیا میں منظر عام پر آئی تھی، جس پر ایس پی صدر نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل شاہد کو معطل کیا اور انکوائری کے لیے بھیجا۔ انکوائری مکمل ہونے کے بعد کانسٹیبل کو سزا دی گئی اور بعد میں بحال کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسوس کا اظہار کیا کہ واقعے کی

Read more

شاہ کوٹ میں سرسبز کسان کنونشن، کسانوں میں انعامات تقسیم

شاہین اقبال طاہر، تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ، ایس این این اردو شاہ کوٹ میں محکمہ زراعت اور فاطمہ گروپ کے اشتراک سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے “سرسبز کسان کنونشن” منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ، ثناء شرافت تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتِ پنجاب زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی طریقے اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ کنونشن میں بہترین گندم پیدا کرنے والے کسانوں کو پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے

Read more

فیصل آباد موٹر سائیکل والے کا بزرگ پر سفاکانہ حملہ

شاہین اقبال طاہر، تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ، ایس این این اردو فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے بزرگ شہری پر تشدد کیا، جس میں مُکوں اور ٹھڈوں کا استعمال شامل تھا۔ واقعے کے فوری بعد فیصل آباد پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔

Read more

ننکانہ پولیس کا فخر، کنسٹیبل عمر فاروق نے دو گولڈ جیت لیے

شاہین اقبال طاہر، تحصیل رپورٹر، شاہ کوٹ، ایس این این اردو ننکانہ پولیس کا فخر! کنسٹیبل عمر فاروق نے مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں دو کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور دو گولڈ میڈل جیت لیے۔ اس موقع پر ڈی پی ننکانہ، فراز احمد، نے کہا: “ایسے بہادر نوجوانوں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے جو نہ صرف محکمہ بلکہ ملک کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔”

Read more

بھارتی میڈیا نے معصوم مسلمان خاتون کو دہشتگرد قرار دے دیا

حماد کاہلوں ایس این این نیوز بھارتی میڈیا اور خفیہ ایجنسی “را” نے ایک معصوم مسلمان خاتون کو دہشتگرد تنظیم “جیشِ محمد” کی سربراہ قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا نے خاتون پر دہشتگردی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اسے ایک بڑے دھماکے سے جوڑنے کی کوشش کی۔ تاہم، خاتون کے بھائی شعیب نے ایک لائیو پروگرام میں انکشاف کیا کہ “میری بہن شاہین کا اس دھماکے سے کوئی تعلق نہیں!”شعیب جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور لائیو پروگرام میں روتے ہوئے بولا: “نہ ہم سے کوئی موبائل لیا گیا، نہ ہارڈ ڈسک — یہ سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے!” بھارت

Read more

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ سلمان آغا اور صائم ایوب کی ترقی

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے سلمان آغا بیٹرز کی فہرست میں 14 درجے ترقی کے بعد سولہویں نمبر پر آگئے، جب کہ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں 7 درجے ترقی کے بعد گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ صائم ایوب نے بھی نمایاں بہتری دکھائی اور 18 درجے ترقی کے بعد 35ویں نمبر پر آگئے۔ تاہم پاکستانی کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔ فخر زمان پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 31ویں نمبر پر، جبکہ محمد رضوان چار درجے

Read more

ڈی پی او ننکانہ کا عوام دوست اقدام، خدمت مرکز کھول دیا گیا

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ فراز احمد کا ایک اور عوام دوست اقدام — شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس خدمت مرکز مانگٹانوالہ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ پولیس خدمت مرکز مانگٹانوالہ کے قیام سے اب مانگٹانوالہ، فیض آباد، موڑ کھنڈا اور گردونواح کے شہریوں کو ننکانہ صاحب آنے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ عوام اب

Read more

ننکانہ صاحب میں خسرہ و روبیلا مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو انسدادِ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی 13 روزہ قومی مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے مہم کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ محکمہ صحت نے خسرہ و روبیلا مہم کے لیے مائیکرو پلان تیار کرنے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے لیے فرسٹ لیول سپروائزرز اور اے ایس ویز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کا کہنا ہے کہ قومی مہمات کی کامیابی کے لیے پیشگی منصوبہ بندی

Read more