google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسکینڈے نیوین اردو
مقبول موضوعات: # اسکینڈے نیوین نیوز# پاکستان# مریم نواز# انسانی حقوق# لاہور# کراچی# اسلام آباد
بریکنگ نیوز
جیکب آباد میں دن دہاڑے ڈکیتی، دکاندار سے دو لاکھ چھین لیےجیکب آباد: بزرگ کی پراسرار موت، بیٹے کا قتل کا الزامجیکب آباد میں اساتذہ کا احتجاج، گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہراولاکوٹ کشیدگی: طاقت نہیں، مذاکرات کا راستہ اپنائیںشاہ کوٹ: سیم نالے کی صفائی نہ ہونے پر شہریوں کا احتجاجرائے: سیاستدان اور عوام کا بڑھتا فاصلہجیکب آباد کے بنیادی مسائل پر پریس کانفرنس، مطالبات پیشجیکب آباد: چار افراد کے قتل کا مقدمہ، 19 ملزمان نامزد
قومی خبریں ›

سمندری پولیس کا بڑا آپریشن، منشیات فروش گرفتار

۲ دسمبر ۲۰۲۵ · ✍️ ایس این این نیوز اردو · 👁 ۱۵ · ۲ منٹ کا مطالعہ
سمندری پولیس کا بڑا آپریشن، منشیات فروش گرفتارقومی خبریں
واٹس ایپ فیس بک ایکس

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رپورٹر سمندری، مرزا آصف

ایس این این نیوز اردو تحصیل

سمندری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ تھانہ سٹی پولیس

کے مطابق اے ایس آئی نصیر احمد سنگھیڑہ نے خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش عرفان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1160 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے موقع پر ہی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور سپلائی نیٹ

ورک کے بارے میں بھی تفتیش کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سمندری سمیت ضلع بھر میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا

ہے اور ایسے عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے مزید

سخت اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں