google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا

نشاط احمد وٹو بیورو اوکاڑہ، ایس این این اردو برسلز: فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد بیلجیئم نے بھی فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ پیش رفت عالمی سطح پر فلسطین کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں ایک اور اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

Read more

صدر پاکستان کی ویب سائٹ سے قائداعظم کی تصویر غائب

نشاط احمد وٹو بیورو اوکاڑہ، ایس این این اردو اسلام آباد: صدر پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے صدرِ مملکت کے سرکاری پورٹریٹ سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر غائب کر دی گئی ہے۔ اس تبدیلی نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین میں سوالات اور تشویش کو جنم دیا ہے۔ قائداعظم کی تصویر ہمیشہ سرکاری دفاتر، دستاویزات اور سرکاری ویب سائٹس پر بطور بانی پاکستان نمایاں طور پر آویزاں کی جاتی رہی ہے، تاہم حالیہ اقدام کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر

Read more

علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع

حماد کا ہلوں ایس این این نیوز اردو راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان، جن میں نعیم حیدر پنجھوتھا اور اعظم سواتی شامل ہیں، کی عبوری ضمانت میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔ سماعت جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت پر کرنے کا حکم دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے

Read more

اسلام آباد ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو قتل کی دھمکیاں

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو اسلام آباد: اغوا کیس میں نامزد ملزم حسن زاہد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے خلاف دوستی اور مالی لین دین کے ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب سامعہ حجاب نے گھر واپس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سامعہ حجاب نے بتایا کہ حسن زاہد کئی ماہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ ان کے مطابق ملزم نے گزشتہ شام بہانہ بنایا کہ وہ ان کی بیمار والدہ کی عیادت کرنا چاہتا ہے، مگر ملاقات کے

Read more

لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اور ایئرلائنز کا اہم اجلاس

سدرہ شہزاد اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی، لاہور بیورو لاہور: ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے زیر اہتمام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کی۔ اجلاس میں ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن کلیئرنس کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانا تھا۔ اس دوران ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن حکام نے

Read more

لاہور میں اے این ایف نے 13 کلو آئس اسمگلنگ ناکام بنائی

سدرہ شہزادا سکینڈی نیوین نیوز ایجنسی، لاہور بیورو لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے میڈیکل کتابوں کے صفحات میں آئس چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس میں کارروائی کے دوران آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل کو مشکوک قرار دے کر چیک کیا گیا۔ تلاشی کے دوران انکشاف ہوا کہ پارسل میں موجود کتابوں کے اوراق میں 13 کلوگرام آئس جذب کی گئی تھی۔ منشیات کی موجودگی کی تصدیق اے این ایف کے عملے نے ٹیسٹنگ ڈیوائس کے ذریعے

Read more

SCO کانفرنس، شہباز شریف اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات

عابدہ کاہلوں ایس این این نیوز اردو تاشقند: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چین، ایران، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان پر مشتمل مشترکہ بلاک کے حوالے سے مزید پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے بھی وفود کی سطح پر خصوصی ملاقات کی۔ ایرانی صدر سے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Read more

چلاس میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 اہلکار شہید

عابدہ کاہلوں ایس این این نیوز اردو چلاس: گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دو میجرز سمیت عملے کے تمام پانچ اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

Read more

سرگودھا میں سیلاب متاثرہ کیمپس بھی زیر آب

حماد کاہلوں اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ سرگودھا: سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپس خود بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے کنارے آنے والے سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، تاہم بیشتر لوگ اپنے ڈوبے ہوئے گھروں میں مویشیوں سمیت مقیم ہیں اور سانپ و کیڑوں کے کاٹنے کے خطرات کا سامنا کر

Read more

پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی مداخلت

حماد کحلون اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی عناصر کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ ان کے مطابق ملک کو دہشت گردی کے باعث اب تک 152 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں رکن ممالک کے سربراہان نے خطے میں معاشی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے پر

Read more