خیبر پختونخوا بارشوں میں 189 اموات، ہیلی کاپٹر حادثہ
شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 189 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام شامل ہیں، جبکہ بونیر میں 78 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جمعے کے روز موسمی آفت کے دوران ایک اور سانحہ پیش آیا، جب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر، جو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا رہا تھا، خراب موسم کے باعث ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
Read more