google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ایران سے بے دخل افغانوں کی بس حادثے میں 71 ہلاکتیں

افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایران سے ملک بدر کیے گئے پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ تیز رفتار بس ٹرک اور موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں کم از کم 71 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان احمد اللہ متقی اور مقامی پولیس کے مطابق یہ سانحہ منگل کے روز بس کی ‘حد سے زیادہ رفتار اور ڈرائیور کی لاپروائی’ کے باعث پیش آیا۔

Read more

جبل سمحان کا سانسیں روک دینے والا منظر، سعودی شاعر القحطانی یہاں سے پھسل کر جان گنوا بیٹھے

عابدہ کاہلوں ایس این این اردو پاکستان گزشتہ روز سعودی شاعر سعود بن معدی القحطانی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد، ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ وہ سلطنت عمان کے صوبہ ظفار میں جبل سمحان کی ڈھلوان سے پھسلنے کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے جبل سمحان کا شمار علاقے کے بلند ترین پہاڑوں میں ہوتا ہے جس کی بلندی سطح سمندر سے 2100 میٹر سے زیادہ ہے۔ یہ اپنی دل کش فطری خوب صورتی اور ماحولیاتی تنوع کی وجہ سے مشہور ہے اور سلطنت عمان کے جنوبی ساحل کے ساتھ پھیلی ہوئی

Read more

شاہکوٹ: پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

عابدہ کاہلوںایس این این اردو پاکستان شاہکوٹ: پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی شاہکوٹ ضلع ننکانہ صاحب تھانہ صدر شاہکوٹ کی حدود میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکاروں نے مین جی ٹی روڈ پر ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عدنان اور ڈرائیور کانسٹیبل تزمل عزیز زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا

Read more

سلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستانایس این این اردو سلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےاس کے علاوہ پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Read more

حج کوٹہ میں صرف 3,500 نشستیں باقی رہ گئی ہیں

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستانایس این این اردو حج کوٹہ میں صرف 3,500 نشستیں باقی رہ گئی ہیں نامزد بینکوں کو درخواستیں موصول کرنے کا حکماسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حکومتی حج اسکیم 2026 کے تحت اب تک 114,500 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جس کے بعد صرف تقریباً 3,500 نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے کہا کہ نامزد بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باقی ماندہ کوٹہ پورا ہونے تک درخواستیں موصول کرتے رہیں۔

Read more

ماہ نور چیمہ کا آئی کیو لیول اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستانایس این این اردو ماہ نور چیمہ کا آئی کیو لیول اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار برٹش میڈیا نے ماہ نور چیمہ کے آئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار دے دیا۔جیو نیوز پر ماہ نور چیمہ کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد برطانوی میڈیا میں پاکستانی بچی کے کارنامے کی دھوم مچ گئی۔جیو نیوز سےخصوصی گفتگو میں ماہ نور چیمہ نے کہا کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے، میں ابھی طالبعلم ہوں۔انہوں نے کہا کہ اے لیول کے امتحان میں 23 اے گریڈ

Read more

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستانایس این این اردو لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہروڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور شدید خوف اور گھبراہٹ کی حالت میں ہے، جب شیر نے اپنے پنجوں سے اسے گھیر لیا اور کاٹنا شروع کر دیاسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو نے لیبیا اور مصر میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ وڈیو میں ایک لیبیائی شہری نے مذاق اور تفریح کے لیے اپنے فارم پر کام کرنے والے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے

Read more

پچیس ملین ڈالر کے گلابی ہیرے کی ڈکیتی دبئی پولیس نے ناکام بنا دی

شمائلہ اسلمبیورو چیف پاکستانایس این این اردو پچیس ملین ڈالر کے گلابی ہیرے کی ڈکیتی دبئی پولیس نے ناکام بنا دی دبئی پولیس نے پیر کے روز کہا ہے کہ انہوں نے 25 ملین ڈالر مالیت کا ایک قیمتی گلابی ہیرا چوری ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی تین چوروں کو پکڑ لیا۔پولیس نے متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم (وام) کے ایک بیان میں کہا، “دبئی پولیس جنرل کمانڈ نے ایک انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام بنا دی ہے جس کی قیمت 25 ملین ڈالر ہے۔”پولیس نے بتایا کہ ہیروں کا ایک

Read more

کراچی کے صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش سانگھڑ سے ملی

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو کراچی کے صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش سانگھڑ سے ملی کراچی پریس کلب کے رکن اور صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش سانگھڑ سے ملی ہے۔ خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر ان کی گاڑی سے ملی۔ پولیس کے مطابق خاور اپنی گاڑی میں موجود تھے، کنپٹی پر گولی لگی ہوئی ہے جبکہ پستول ان کے گود میں ہاتھ میں پڑی ہے۔ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، فی الوقت کوئی حتمی بات

Read more

سکھ برادری کا آج واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو سکھ برادری کا آج واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا سکھ برادری بھارت سے اپنےحقوق کےحصول کیلئے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں آج خالصتان ریفرنڈم منعقد کرے گی، جس میں امریکا میں مقیم سکھوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔امریکی حکام نے سکھوں کے جمہوری حقوق کا دفاع کرتے ہوئے ریفرنڈم کی اجازت دیدی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان موومنٹ کے رہنما گرپتونت پنہوں کو بذریعہ خط سیکورٹی کی گارنٹی دی ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا نے بھارتی خفیہ نیٹ ورکس کو بے نقاب

Read more