google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ اور چیک اپ شیڈول

عابدہ کاہلوں ایس این این نیوز اردو سابق وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنہ کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا یہ دورہ لندن ذاتی اور طبی نوعیت کا ہے، جہاں وہ اپنے قیام کے دوران مختلف ماہر ڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے اور مکمل میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف ماضی میں بھی علاج معالجے اور طبی سہولیات کے لیے لندن جاتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس بار بھی ان کے مختلف ٹیسٹ اور رپورٹس تیار کی جائیں گی، تاکہ مستقبل میں ان کی صحت کے حوالے

Read more

ننکانہ صاحب میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ضلع ننکانہ صاحب میں ایچ پی وی ویکسینیشن کی قومی مہم کا آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول میں بچیوں کو ویکسین لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، سی او ایجوکیشن شازیہ بانو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین ہی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ ویکسین 9 سے 14 سال کی بچیوں کو لگائی جا رہی

Read more

مریم نواز کا فلڈ ریلیف کیمپ دورہ اور ای بس منصوبے کا افتتاح

زویا امجد سکینڈی نیویں نیوز ایجنسی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج مظفرگڑھ اور میانوالی جائیں گی۔ علی پور میں وہ فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کریں گی اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ لیں گی۔ اس موقع پر مریم نواز سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گی۔ میانوالی میں وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ا یہ ای بسیں مضافاتی علاقوں میں چلائی جائیں گی جو ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب اہم قدم ہے۔

Read more

بھارت کی سکھ یاتری پابندی پر اپوزیشن و مذہبی رہنما برہم

شمائلہ اسلم پاکستان بیورو چیف ایس این این نیوز اردو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو نومبر میں پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب وہ گرو نانک کے یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کا دورہ کرنا چاہتے تھے۔ اس فیصلے پر بھارتی پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں اور سکھ مذہبی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سے کرکٹ میچ ممکن ہیں تو سکھ یاتریوں کو مذہبی سفر سے کیوں روکا جا رہا ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا

Read more

ایف آئی اے نے جعلی فٹ بال ٹیم کیس میں ملزم گرفتار

شمائلہ اسلم پاکستان بیورو چیف ایس این این نیوز اردو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے ایک نئے طریقہ واردات کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزم ملک وقاص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلرز نے 22 افراد کو جعلی فٹ بال ٹیم کے نام پر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچایا۔ جاپانی حکام نے دستاویزات جعلی ہونے کی تصدیق کے بعد تمام افراد کو ڈی پورٹ کر دیا۔ ملزم نے “گولڈن فٹ بال ٹرائل” کے نام سے فٹ بال کلب کی رجسٹریشن کرائی اور ہر شخص سے فی کس 40

Read more

آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری ہٹانے کی درخواست مسترد

شمائلہ اسلم پاکستان بیورو چیف ایس این این نیوز اردو آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ ریفری کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات ہی اس فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی رد کر دیا ہے کہ مبینہ طور پر میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے دباؤ میں آ کر فیصلہ کیا تھا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاک-بھارت

Read more

لاہور سے غزہ کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ

رفعت کوثر ایس این این نیوز اردو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں لاہور ائیرپورٹ سے غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی۔ اس امدادی کھیپ میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں جو براہِ راست اہلِ غزہ تک پہنچائے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ امدادی سامان اہلِ غزہ کے لیے محبت اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی اقدامات

Read more

اے این ایف نے طورخم بارڈر پر 22 کلو منشیات پکڑ لی

سدرہ شہزاد اسکینڈینیوین نیوز ایجنسی لاہور بیورو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے افغانستان سے پاکستان آنے والے ٹرک سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر طورخم بارڈر سے پاکستان داخل ہونے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک کو روکا گیا۔ گاڑی کو پشاور منتقل کر کے مکمل تلاشی لی گئی، جس دوران پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 17.5 کلوگرام ہیروئن اور 4.5 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹا مائن) برآمد ہوئی۔ ملزم کی شناخت مومند اکرام کے نام

Read more

صدر آصف زرداری ذاتی دورے پر چین پہنچ گئے

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اسلام آباد صدرِ مملکت پاکستان آصف علی زرداری ذاتی دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ بزنس تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی چین میں موجود ہیں اور اہم ملاقاتوں میں شریک ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاک-چین تعلقات کے معاشی پہلو کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مزید سیاسی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے

Read more

جامشورو سابق وائس چانسلر کی بیوہ یتیم خانے میں انتقال

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو جامشورو اطلاعات کے مطابق، مہران یونیورسٹی جامشورو کے سابق وائس چانسلر سید مظفر علی شاہ کی اہلیہ کا انتقال ایک یتیم خانے میں ہوا، جہاں انہیں بہانے بنا کر چھوڑ دیا گیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں طلحہ پٹھان نے علاج کے بہانے ٹنڈو جام لے جا کر یتیم خانے میں چھوڑ دیا، جہاں وہ کئی ماہ اپنی اولاد کے انتظار میں رہیں اور بالآخر وفات پا گئیں۔ متوفیہ کے بچے اعلیٰ تعلیمی اور پیشہ ورانہ مقام پر فائز بتائے جاتے ہیں — ایک بیٹا (فخر علی شاہ) بیرونِ ملک تعلیم یافتہ

Read more