google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

حکومت نے گردشی قرض کیلئے 12.25 کھرب روپے قرض لیا

حماد کاہلوں ایس این این نیوز حکومت نے گردشی قرض اتارنے کے لیے 12.25 کھرب روپے کا نیا قرض حاصل کر لیا۔ توانائی شعبے میں اس بوجھ کا بڑا حصہ پنجاب اور کراچی کے صارفین پر ڈالا جائے گا، کیونکہ ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کے بلوں کی وصولی کی شرح انتہائی کم ہے۔ ماہرین کے مطابق بجلی کے نظام میں بدعنوانی اور نادہندگی کا خمیازہ زیادہ تر پنجاب اور کراچی کے صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن پر تیل چوری ناکام

شمائلہ اسلم ایس این این اردو نیوز بیورو چیف پاکستان کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ کھود کر پائپ لائن کے ساتھ پریشر وال اور ہائی پریشر کلپ نصب کیے گئے تھے تاکہ کروڈ آئل چوری کیا جا سکے۔ تاہم پارکو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنکشن پکڑ لیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ مقدمے کے متن کے مطابق سکیورٹی ٹیم نے مشکوک سرگرمی پر پلاٹ نمبر C-1 اور C-2 کی تلاشی لی،

Read more

وائٹ ہاؤس نے شہباز شریف، ٹرمپ ملاقات کا شیڈول جاری کیا

زویا امجد سکینڈینیوین نیوز ایجنسی وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات کا پروگرام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات 25 ستمبر کو شام ساڑھے 4 بجے ہوگی۔ جاری کردہ شیڈول کے تحت وزیراعظم شہباز شریف شام 4 بج کر 30 منٹ پر وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں ان کی امریکی صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ دوپہر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Read more

جسٹس طارق جہانگیری کا عدالت میں ڈگری اصلی ہونے کا اعلان

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اعلان کیا کہ ان کی ڈگری اصلی ہے اور انہوں نے تمام امتحانات خود دیے ہیں۔ جسٹس جہانگیری نے کہا کہ مجھے اس کیس میں فریق بننے کا موقع دیا جائے، میں اللہ اور اُس کے نبی ﷺ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے تمام امتحانات خود دیے، نہ میں نے ٹاؤٹی کی اور نہ کسی کے کہنے پر فیصلے کیے۔ آئینی بنچ کی سربراہ جسٹس کے کے

Read more

بی ایل اے کمانڈر زبیر بلوچ فورسز آپریشن میں ہلاک

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو یہ زبیر بلوچ تھا ایک وکیل، ایک اسٹوڈنٹ لیڈر، ایک بلوچ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کا علمبردار۔ لیکن تحقیقاتی اداروں کے مطابق یہ سب ایک بہروپ تھا۔ حقیقت میں وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم کمانڈر تھا جس کا اپنا جاسوسی نیٹ ورک بھی موجود تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کئی ماہ کی جدوجہد اور نگرانی کے بعد زبیر بلوچ کو ٹریس کیا گیا۔ گزشتہ روز فورسز کے ساتھ آپریشن کے دوران وہ مارا گیا۔

Read more

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیس میں غیر معمولی سکیورٹی

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت پر فیصلے سے قبل غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات دیکھنے میں آئے۔ عدالت کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث وکلاء اور میڈیا نمائندگان کو عدالت کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کی سکیورٹی پہلے کبھی اس قدر سخت نہیں دیکھی گئی اور عدالت کا منظر کسی چھاؤنی جیسا دکھائی دے رہا تھا۔

Read more

پنجاب حکومت کا نیا قانون، یتیموں اور بیواؤں کی زمینوں کا تحفظ

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو لاہور: پنجاب حکومت نے “پیرا” کے قیام کے بعد ایک اور اہم قانون تیار کر لیا ہے، جس کا نفاذ جلد متوقع ہے۔ اس نئے قانون کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا افراد کی زمینوں پر ناجائز قبضے روکنے کے لیے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، اس مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ متاثرہ افراد کو فوری انصاف فراہم ہو سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کمزور اور بے بس طبقات کے حقوق ہر صورت میں محفوظ

Read more

لاہور پب جی کھیلنے پر چار افراد کے قتل، ملزم کو 100 سال قید

رفعت کوثر ایس این این نیوز اردو لاہور: سیشن جج لاہور نے علی زین نامی ملزم کو اپنی والدہ، بھائی اور دو بہنوں کے قتل کے جرم میں 100 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ پراسیکیوشن کے مطابق، علی زین نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر یہ لرزہ خیز اقدام اٹھایا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے اسے سخت سزا دی، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

Read more

یوفون اور ٹیلی نار کا اشتراک، صارفین کے لیے نئی سہولیات

اسامہ زاہد ایس این این نیوز اردو l پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوفون اور ٹیلی نار نے اشتراک کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ عمل آئندہ ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کمپنیوں کے ملاپ کے بعد صارفین کو نہ صرف بہتر سروسز فراہم کی جائیں گی بلکہ نئی سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس شراکت داری سے مارکیٹ میں مقابلے کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور صارفین کو زیادہ آپشنز مل سکیں گے۔ ٹیلی کام

Read more

اسلام آباد میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ فلک جاوید گرفتار

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد اہل خانہ نے بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی شہری، بالخصوص خاتون کو لاپتہ رکھنا آئین و قانون کے منافی ہے، لہٰذا انہیں فوراً عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فلک جاوید کی گرفتاری اور پیشی سے متعلق رپورٹ فوری طور

Read more