google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کا دھاوا

حماد کاہلوں اسکنڈینیویا نیوز اسلام آباد: نیشنل پریس کلب کے کیفے ٹیریا میں پولیس نے دھاوا بول دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر صحافتی تنظیموں نے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

Read more

پاکستان کا غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

Kahlun Hammad International Correspondent Scandinavian News Finland اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی افواج کی جانب سے “صمود غزہ فلوٹیلا” پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ فلوٹیلا 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکنوں پر مشتمل تھا، جنہیں اسرائیلی فورسز نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ وزیراعظم کے مطابق ان کارکنوں کا واحد مقصد مظلوم فلسطینی عوام تک انسانی امداد پہنچانا تھا۔ وزیراعظم نے ان تمام امدادی کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت کو فوراً بند ہونا چاہیے

Read more

یو اے ای نے 9 ممالک کے وزٹ اور ورک ویزے معطل کیے

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 9 ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ متاثرہ ممالک میں بنگلہ دیش، یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، یمن، لبنان اور افغانستان شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات میں ان ممالک میں سیاسی عدم استحکام اور باہمی تنازعات شامل ہیں۔ تاہم، اماراتی وزارت داخلہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ پابندی کب تک برقرار رہے گی۔

Read more

وزیراعظم کا صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ افراد صرف فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے، ان کو گرفتار کرنا ظلم اور بربریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امداد مستحق افراد تک پہنچنی چاہیے اور خطے میں امن کو موقع دیا جانا چاہیے۔ ترکیہ نے بھی فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو “دہشتگردی” قرار دیا۔ ادھر

Read more

ایشیا کپ میں سیاست، اے بی ڈویلئیرز کی بھارت پر تنقید

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلئیرز نے بھارت کو کھیل کے میدان میں سیاست لانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈویلئیرز نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رہنا چاہیے اور ٹرافی جیتنے یا ہارنے کو کھیل کی حد تک ہی دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ “اختتامی تقریب میں جو کچھ دیکھا اس سے دکھ ہوا، کھیل خوشی اور اتحاد کا ذریعہ ہے، نہ کہ سیاسی کشیدگی کا۔” اے بی ڈویلئیرز نے مزید کہا کہ اس

Read more

راولپنڈی ملازم نے مالک کے ٹریکٹر اور ٹرک بیچ دیے

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق شہری شعیب احمد نے بتایا کہ اس نے محمد علی کو تقریباً 25 سال سے ملازم رکھا ہوا تھا، جس پر وہ مکمل بھروسہ کرتا تھا۔ ملازم کو اکثر ٹریکٹر، ٹرک اور دیگر زرعی سامان کرایہ پر دینے کی ذمہ داری بھی دی جاتی تھی۔ شکایت کنندہ کے مطابق محمد علی نے اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کی۔ اس نے مالک کے 3 ٹریکٹرز (اوپن لیٹر پر)، ایک ٹرالی، ایک ہل، بیج ڈالنے

Read more

اسلام پورہ بجلی کے بل پر جھگڑے میں بیٹا باپ کا قاتل

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں بجلی کے بل کی ادائیگی پر تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے بعد باپ اور بیٹے میں جھگڑا ہوا، جس دوران بیٹے نے 58 سالہ عبدالمجید کو دھکا دیا۔ عبدالمجید زمین پر گرنے کے بعد بے ہوش ہو گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابوبکر کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔ پاکستان کی مزید کرائم

Read more

رحیم یار خان میں پسند کی شادی پر فائرنگ، لڑکی قتل

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں لڑکی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں نے آٹھ ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور متاثرہ جوڑے کے تعلق کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Read more

ملتان میں جعلی کرنسی اور اسمگلنگ میں ملوث 2 گرفتار

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان اور خانیوال کے مختلف علاقوں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ملزمان جعلی کرنسی بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے ایک شہری کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے 4 لاکھ 85 ہزار روپے وصول کیے تھے۔

Read more

محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کیا

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی مانگیں گے۔ محسن نقوی نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا: بھارتی میڈیا کا مقصد صرف اپنے عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ بھارت نے کرکٹ میں سیاست شامل کر کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ میں بطور اے سی سی صدر بھارت کو ٹرافی دینے کے

Read more