google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ترجمان آئی ایس پی آر بھارت اپنے تباہ طیارے بھول رہا ہے؟

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ملتان/اسلام آباد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کی اعلیٰ سطحی سیکیورٹی بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیانات علاقائی امن کے لیے خطرناک ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ اگر بھارت اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ مؤقف پر قائم رہتا ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت ممکنہ طور پر اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول چکا ہے،

Read more

ملتان سرچ آپریشن 61 گھروں کی تلاشی، 70 ریکارڈ چیک

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم (JTT) نے تھانہ صدر اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران جمیل آباد، ٹینک چوک اور گرد و نواح میں پولیس ٹیموں نے 61 گھروں کی تلاشی لی، جبکہ 70 افراد کے کریمنل ریکارڈز کی جانچ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 6 ہوٹلوں کی مکمل چیکنگ کی گئی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ترجمان کے مطابق، سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان قائم رکھنا اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنا تھا۔

Read more

راج ناتھ کی دھمکی سر کریک سے کراچی کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو کھلی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ پاکستان 78 سال سے سرکریک کے مسئلے پر مذاکرات سے گریز کر رہا ہے اور وہاں ملٹری انفراسٹرکچر بھی قائم کر لیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے گیدڑ بھپکی دیتے ہوئے کہا کہ “سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے اور اگر دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا تو

Read more

طیفی بٹ دبئی سے گرفتار، امیر بالاج ٹیپو قتل کیس پیشرفت

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو کو موصول غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی نامزد اشتہاری ملزم طیفی بٹ کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ کارروائی انٹرپول کی مدد سے عمل میں آئی۔ ذرائع کے مطابق قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ملزم کو پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

Read more

نیشنل پریس کلب واقعہ، آئی جی اسلام آباد کا مؤقف

حماد کاہلوں ایس این این اردو اسلام آباد کے آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ “میں خود صحافی رہا ہوں، صحافیوں کی عزت کرتا ہوں۔” انہوں نے نیشنل پریس کلب پر دھاوے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Read more

فواد چوہدری کا آف شور کمپنیوں پر طنزیہ تبصرہ

حماد کاہلوں ایس این این اردو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ “کیا سی پر گھوڑا رہ گیا ورنہ یہ سیریس تھے غزہ کے لیے۔ چندہ خور مولوی کے بس کی بات نہیں۔ اب سننے میں آیا ہے کہ آف شور کمپنیاں بھی نکل آئی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اکثر کہا کرتے ہیں کہ “جب پیسہ بہت زیادہ ہو تو مرنے کا ڈر اور بڑھ جاتا ہے۔”

Read more

پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان لاہور: پنجاب پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں اور ندی نالوں میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں پنجاب کے شمالی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں جس کے باعث جمعرات کی رات سے 7 اکتوبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کی پیش گوئی راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد سمیت لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا،

Read more

انٹرنیشنل فٹبالر حمید خان پلمبر بننے پر مجبور

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان پشاور: پاکستان کے مایہ ناز فٹبالر حمید خان غربت اور حکومتی عدم توجہی کے باعث اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے پلمبری کا کام کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حمید خان، جو قومی فٹبال ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، آج اپنے گھر کا خرچ چلانے کے لیے گھر گھر جا کر پلمبری کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے حمید خان نے 2010 میں پریمیئر لیگ کھیلی، تین برس تک قومی ٹیم کے ساتھ رہے اور اس دوران 12 ممالک

Read more

پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کیلئے 200 کروڑ جاری کیے

حماد کاہلوں ایس این این اردو پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 200 کروڑ روپے جاری کر دیے۔ پہلے مرحلے میں بلٹ پروف، ڈبل کیبن اور ہائی روف گاڑیاں خریدی جائیں گی، جبکہ اگلے مرحلے میں مزید گاڑیاں خریدنے کے لیے اضافی بجٹ مختص کیا جائے گا۔ اسی دوران، سی سی ڈی کے دفاتر، تھانوں اور کیمپ آفسز کی تعمیر و تزئین کے لیے 11 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Read more

“دبئی کیفے نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی کا ریکارڈ بنایا”

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان دبئی کے مقامی برانڈ روسترز اسپیشیالٹی کافی ہاؤس نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایک کپ کافی کی قیمت 2,500 درہم (تقریباً 680 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی۔ یہ منفرد کافی صرف مشروب نہیں بلکہ ایک مکمل لگژری تجربہ تھا۔ اس میں استعمال ہونے والے بیج دنیا کی نایاب اور اعلیٰ معیار کی پانامیئن گیشا کافی سے تھے، جو خصوصی طور پر اسمرالڈا فارم سے حاصل کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق یہ ریکارڈ اس رجحان کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ اب صرف کافی پینے پر

Read more