google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

شاہکوٹ شوہر و رشتہ داروں کا خاتون پر تشدد، مقدمہ درج

نمائندہ شاہکوٹ (شاہین اقبال طاہر) تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقے نز و جوئیاں والا میں شوہر نے اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ بیوی پر تشدد کیا۔ جنت بی بی کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلانے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور ٹانگ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ متاثرہ خاتون کو نازک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جنت بی بی کے والدین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے

Read more

وفاقی وزیر کا سمندری کچھوؤں کے تحفظ منصوبے کا اعلان

سید عادل رضا ایس این این اردو، اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لیے 9 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر کے مطابق جھینگا مچھلی کے جالوں میں کچھوؤں کو بچانے کے لیے جدید آلات نصب کیے جائیں گے، جو ماہی گیروں کو بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سمندری حیاتیات کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ منصوبے سے جھینگا برآمدات میں تین گنا اضافہ متوقع ہے۔ اس وقت پاکستان کی جھینگا برآمدات سالانہ تقریباً

Read more

فیصل آباد غلام محمد آباد پولیس کی منشیات فروشوں پر کارروائی

محمد شاہد اقبال چدھڑ ایس این این نیوز اردو فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او غلام محمد آباد کی سربراہی میں ہونے والی اس کارروائی میں گرفتار افراد کی شناخت راشد، ارشد اور طارق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 700 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ یہ گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا اور کافی عرصے

Read more

امریکی سفارتخانے احتجاج کی کال، تحریک لبیک پر کریک ڈاؤن

عابدہ کاہلوں بیورو چیف ہیلسنکی ایس این این اردو اسلام آباد: حکومت نے 10 اکتوبر کو امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کی کال دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے جبکہ اسلام آباد جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں تاکہ مظاہرین کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Read more

کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کا جہلم کا دورہ، سخت ہدایات

جہلم (مخدوم حسین چوہدری ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ دورے کا آغاز تحصیل پنڈ دادن خان میں للہ جہلم ڈوئل کیرج روڈ کے معائنے سے ہوا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ منصوبہ حکومت پنجاب کی مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی سی آفس جہلم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور دیگر محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔

Read more

ننکانہ صاحب ریسکیو 1122 کا سانحات آگاہی سیمینار و واک

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ریسکیو افسران، اسکاؤٹس، طلباء و طالبات اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ پاکستان کو ارضی و سماوی آفات سے محفوظ بنانے کے لیے حادثات اور سانحات کی روک تھام کے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ

Read more

گھوٹکی میں فائرنگ، صحافی کی ننھی بھتیجی بھی چل بسی

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان گھوٹکی میں اندوہناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی صحافی طفیل رند اپنے دو بچوں اور ننھی بھتیجی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں طفیل رند موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کی ننھی بھتیجی نے اپنے چچا کو خون میں لت پت دیکھا تو شدید صدمے اور غصے میں کہا: ”پہلے کبھی انصاف کیا ہے جو اب کرو گے؟ چلو نکلو یہاں سے۔” صدمے کی شدت اور ذہنی دباؤ کے باعث وہ ننھی بچی بعد ازاں

Read more

امریکا نے پاکستان کو جدید AMRAAM میزائل پروگرام میں شامل کیا

شمائلہ اسلم بیورو چیف اسلام آباد امریکا نے ریتیون کے ایک بین الاقوامی معاہدے میں ترمیم کر کے پاکستان کو جدید درمیانے فاصلے کے فضا سے فضا تک مار کرنے والے AIM-120 (AMRAAM) میزائلوں کی خریداری کے ممکنہ خریداروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اس ترمیم کے تحت C-8 اور D-3 قسم کے جدید ماڈلز کی پیداوار اور ترسیل جاری رکھنے کے لیے معاہدے میں 41.6 ملین ڈالر کی فِرم فِکسڈ قیمت (firm-fixed- price) اضافہ کیا گیا ہے۔ ریتیون کو دی جانے والی اس ترمیم کا اطلاق ایک پہلے سے دیے گئے بڑے معاہدے (جس کی کل مالیت

Read more

اورکزئی آپریشن 19 دہشت گرد ہلاک، 11 جوان شہید

خالد چُوغطہ ایس این این نیوز اردو سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جو بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہ “فتنہ الخوارج” کے خلاف کیا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 افسر اور 9 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید افسران میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (39 سال) اور میجر طیاب راحت (33 سال) شامل ہیں، جنہوں نے بہادری سے قیادت اور دشمن سے لڑتے ہوئے جان وطن پر قربان کی۔ شہید ہونے والے دیگر جوانوں میں نائب

Read more

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لاہور میں ملزمان گرفتار

حاجی خالد چغتہ ، نیوز SNNنمائندہ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے جدید کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کیمروں سے ملزمان کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

Read more