google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

تحریک لبیک کارکنوں پر فائرنگ، ننکانہ بار کی مذمت

شاہین اقبال (ایس این این نیوز اردو، ضلع ننکانہ صاحب بار کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پرامن کارکنوں کی اموات افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں، جن پر بار کونسل نے گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

Read more

چناب نگر عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد زخمی

حماد کاہلوں ایس این این اردو چناب نگر (ضلع چنیوٹ) میں جمعہ کے وقت قادیانیوں کی عبادت گاہ بیت المہدی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور اس وقت حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از

Read more

تحریک لبیک کا احتجاج، اسلام آباد ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

حماد کاہلوں، ایس این این اردو تحریک لبیک پاکستان نے 10 اکتوبر کو “لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ” کے تحت اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کرنے اور شہر کے داخلی راستے بند کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ادھر راولپنڈی میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

Read more

فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، پانچ منشیات فروش گرفتار

(محمد شاہد اقبال چدھڑ) ایس این این اردو فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ تھانہ غلام محمد آباد، بٹالہ کالونی، ڈی آئی بی جڑانوالہ اور سمندری پولیس کی کارروائیوں میں پانچ ملزمان اشفاق، نقاش، خادم حسین، وقاص اور طارق کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 560 گرام ہیروئن، 1 کلو 100 گرام آئس اور 1 کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار افراد مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع

Read more

پنجاب بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

حماد کاہلوں ایس این این اردو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبر تک تمام انتظامی تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی، جبکہ ڈی لمیٹیشن کمیٹیاں 13 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ابتدائی فہرست تیار کریں گی۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی۔ ووٹرز کو 2 نومبر سے 16 نومبر تک اعتراضات جمع کرانے کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز یہ اعتراضات یکم دسمبر تک نمٹا دیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی

Read more

برطانوی عدالت کا فیصلہ، عادل راجہ پر 3.5 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ

شمائلہ اسلم، بیورو چیف پاکستان ) لندن ہائی کورٹ نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف ہتک عزت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ان پر مجموعی طور پر 350,000 پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا۔ فیصلے کے مطابق، عادل راجہ کے بیانات “جھوٹے، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی” قرار پائے جو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی شہرت کو نقصان پہنچانے والے تھے۔ جسٹس رچرڈ اسپیمن نے عادل راجہ کو 50,000 پاؤنڈ ہرجانہ اور 300,000 پاؤنڈ عدالتی و قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ وہ جھوٹے بیانات شائع

Read more

سیلاب کے بعد دریائے سندھ میں پلہ مچھلی کی واپسی

شمائلہ اسلم، بیورو چیف پاکستان حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد دریائے سندھ کے ڈیلٹا میں برسوں بعد پلہ مچھلی کی وافر مقدار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سندھ فشرمین فورم کے رہنما آدم گندھرو کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں سے دریا کے پانی کی کمی کے باعث سمندر نے زمین نگل لی تھی اور سو سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے، جس کی وجہ سے ماہی گیر ہجرت پر مجبور ہوئے۔ تاہم تازہ پانی کی آمد نے سمندر کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب

Read more

تحریک لبیک کا اعلان مارچ ہر صورت امریکی سفارتخانے تک

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے رکنِ شوریٰ علامہ فاروق الحسن قادری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی کے تمام ثبوت قوم کے سامنے رکھ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مارچ ہر حال میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے تک پہنچے گا۔ علامہ فاروق الحسن نے کہا کہ “اسرائیل کو تسلیم کرنے میں واحد رکاوٹ تحریک لبیک ہے اور اگر اس رکاوٹ کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دینا پڑیں تو ہم دیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ مارچ لاہور مرکز سے اسلام آباد امریکی سفارتخانے تک پہنچایا

Read more

جہلم میں دفعہ 144 نافذ، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی

مخدوم حسین چوہدری جہلم (نمائندہ خصوصی) ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے 8 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ ڈی سی آفس کے اعلامیے کے مطابق اس دوران ہر قسم کے سیاسی و غیر سیاسی اجتماع، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ حکم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصلے پر عمل کریں اور امن قائم رکھنے میں تعاون کریں۔

Read more

لبیک مارچ سے قبل کریک ڈاؤن، 2 کارکنان جاں بحق

(اسامہ زاہد، بیورو چیف ساوتھ ایشیا، اسکینڈی نیوین نیوز فن لینڈ) تحریک لبیک پاکستان کے اعلان کردہ “لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ” سے صرف دو دن قبل ملک بھر میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں کارکنان گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ 8 اکتوبر کی رات پولیس کی بھاری نفری نے لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی دفتر جامع مسجد رحمت اللعالمین پر کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق اس دوران شدید اسٹریٹ فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے دو کارکنان جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، جن میں

Read more