google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ایس ایچ او شہزاد جھمٹ کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا

شاہین اقبال طاہر بیورو چیف شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شہید ایس ایچ او شہزاد جھمٹ کی نماز جنازہ پولیس لائن شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران، ضلعی انتظامیہ، وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، پریس کلب شیخوپورہ کے صدر مبشر حسن بٹ، سابق صدر پریس کلب رانا محمد عثمان، سابق صدر بار ایسوسی ایشن سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور

Read more

شاہ کوٹ میں فائرنگ سے محمد زبیر خان جاں بحق

شاہین اقبال طاہر بیورو چیف شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو شاہ کوٹ (نمائندہ خصوصی) — تھانہ صدر شاہ کوٹ کی حدود میں قتل کی ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی، جس نے پورے علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 183 کمال پور کے رہائشی محمد زبیر خان اپنی بیوی کے ہمراہ حویلی سے دودھ لے کر واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں اعجاز خان، میض خان، ساجدہ بی بی اور معظمہ بی بی نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کر دیا۔ ملزمان جدید اسلحہ سے

Read more

قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی

شاہین اقبال طاہر شاہ کوٹ شاہ کوٹ (SNN نیوز): ملک کی موجودہ صورتِ حال پر مختلف سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے وہ ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور پاک فوج جو دن رات سرحدوں پر ملک کا دفاع کر رہی ہے، قوم اس کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا، قوم اور افواجِ پاکستان

Read more

ناقابلِ تنقید قوت قوم کی سیاست پر عسکری سایہ

تحریر: ابو محمد کیا کسی قوم میں کوئی ادارہ ایسا ہو سکتا ہے جو اپنے وجود کو تو ریاست سے ماخوذ بتائے، مگر ریاستی نظم سے بالاتر سمجھا جائے؟ کیا کوئی ایسی قوت ہو سکتی ہے جو اپنے عمل سے سیاست میں شریک ہو، لیکن جواب دہی سے مبرا رہے؟ یہ سوال محض جذباتی یا انقلابی نہیں، بلکہ غایتاً منطقی سوال ہے — کیونکہ ہر طاقت کا غائی مقصد ریاست کا تحفظ ہونا چاہیے، نہ کہ ریاست پر حکمرانی۔ تاریخِ پاکستان کے ٹھوس اعداد خود بولتے ہیں کہ 1947 سے آج تک تقریباً 33 سال پاکستان پر براہِ راست وردی

Read more

پاکستان نے افغان حکومت کی جنگ بندی کی تیسری درخواست مسترد

(شمائلہ اسلم، بیورو چیف پاکستان، ایس این این اردوافغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی تیسری درخواست بھی پاکستان نے مسترد کر دی ہے۔ اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جب تک اپنے تمام اہداف حاصل نہیں کر لیتا، آپریشن جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق افغان فورسز شدید دباؤ کے باعث کئی چوکیوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں اور اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے

Read more

پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، دہشت گرد ٹھکانے تباہ

اسامہ زاہد، بیوروچیف ساوتھ ایسٹ ایشیا، اسکینڈے نیوین نیوز فن لینڈپاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے انتہائی مہارت کے ساتھ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز کئی مقامات سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جبکہ پاکستانی فورسز نے

Read more

گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ واپس کیا

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان اسکینڈینیوین نیوز فن لینڈ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔ گورنر کے مطابق علی امین گنڈاپور کے نام سے دو متضاد استعفے موصول ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی اصل حیثیت واضح نہیں ہو سکی۔ اسی بنیاد پر استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا اور معاملے کی وضاحت تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

Read more

پولیس کا سعد رضوی کے گھر سے اسلحہ و رقم برآمد دعویٰ

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اردو پولیس اور رینجرز نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں رقم، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے جو تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک لبیک کی قیادت نے ان دعوؤں کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات سیاسی انتقام کا حصہ ہیں اور سعد رضوی کے خلاف

Read more

تحریک لبیک کا لبیک یا اقصیٰ مارچ پرتشدد

محمد ضیاء محی الدین، نمائندہ راولپنڈی ایس ایس نیوز اُردو تحریک لبیک پاکستان (TLP) “لبیک یا اقصیٰ مارچ” فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالا گیا لیکن پولیس کارروائی کے باعث پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ مارچ کا آغاز مسجد رحمت اللّٰہ للمؤمنین سے ہوا جس کی قیادت سعد حسین رضوی نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم فلسطین کے حق میں آواز بلند کریں گے خواہ گولیوں یا گرفتاریوں کا سامنا ہو۔” عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے اچانک شیلنگ اور فائرنگ شروع کردی جس سے متعدد کارکن زخمی، کچھ جاں بحق اور درجنوں گرفتار ہوئے۔ حکومتی

Read more

برطانوی وزیراعظم کا بھارت کا پہلا دورہ، نئے تعلقات کا آغاز

محمد ضیاء محی الدین، نمائندہ راولپنڈی، ایس ایس نیوز اُردو بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی دعوت پر برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو بھارت کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔ ممبئی میں 9 اکتوبر کو ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائےاعظم نے “ویژن 2035” کے تحت جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ اس منصوبے میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، دفاع، ماحول، توانائی، صحت، تعلیم اور عوامی روابط جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت۔برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (CETA) پر بھی بات چیت کی اور نئے تجارتی مواقع کا

Read more