عطا تارڑ کے بیان سے وفاقی حکومت پر سنجیدہ سوالات
حماد SNN News Finland شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کو خفیہ طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ وفاقی وزیر عطا تارڑ کے اعتراف نے وفاقی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق سنگین خدشات کے باوجود ان کے ذاتی معالج تک رسائی روکی جا رہی ہے، جو کہ کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر اہلِ خانہ اور وکلاء کو جان بوجھ کر لاعلم رکھا گیا، جو مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔
Read more