google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

پاکستان کی پہلی یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان

میاں عارف اسلمایس این این نیوز اردو پاکستان کی پہلی یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلانوزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا شہید ارشد شریف کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ ان کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا ۔نوجوان ناصرف بین الاقوامی صحافتی معیار کے مطابق تربیت حاصل کرسکیں گے بلکہ اپنے حق اور انصاف کے لیے آواز بھی اٹھا سکیں

Read more

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے “لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025” پر دستخط کر دیے

مبین چیمہ بیورو چیف ایس این این نیوز شیخوپورہاہم خبر — بلدیاتی نظام میں بڑی پیش رفت! گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے “لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025” پر دستخط کر دیےپنجاب میں نیا بلدیاتی قانون نافذ — درج ذیل نکات قابلِ توجہ ہیں: 1. یونین کونسل کی تشکیلہر یونین کونسل میں 13 ارکان ہوں گے:9 براہ راست منتخب کونسلرز4 مخصوص نشستیں (برائے خواتین، نوجوان، مزدور، اقلیتیں) 2. قیادت کا انتخاب، چئیرمین اور نائب چئیرمین کا انتخاب داخلی ووٹنگ سے ہوگا۔ 3. سیاسی وابستگی تمام منتخب ارکان کو ایک ماہ کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوگا۔

Read more

ننکانہ پولیس اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر انعامات

شاہین اقبال طاہر ایس این این اردو آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ننکانہ پولیس کے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او ننکانہ فراز احمد نے خود اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ایس پی انویسٹی گیشن حنا نیک بخت، ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل اعجاز ڈوگر، ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر فیروز بھٹی سمیت متعدد اہلکار شامل تھے۔ ہیڈ کنسٹیبل یاسر محمود، اور کنسٹیبلان محمد عمر، محمد عثمان، طاہر جاوید، فیصل مصطفی،

Read more

افغان مہاجرین اب وطن واپس جائیں، ماضی جیسے تعلقات نہیں

زویا امجد ایس این این نیوز اردو ا وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اب افغانستان کے ساتھ وہ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا جو ماضی میں رکھے گئے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے پچاس سال تک افغان عوام کی میزبانی کی، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے وطن واپس جائیں۔ وزیر دفاع نے کہا، “پاکستان میں مقیم تمام افغان شہری اب واپس جائیں — ان کی اپنی حکومت اور خلافت کابل میں قائم ہے، اور ان کے اسلامی انقلاب کو پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں۔” خواجہ آصف کا

Read more

لاہور پولیس میں سزا و جزا کا سخت عمل جاری، اہلکاروں کو سزائیں

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو لاہور پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے سزا و جزا کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیرِ صدارت ہفتہ وار اردل روم میں 25 اپیلوں کی سماعت کی گئی، جن میں سے 6 اہلکاروں کو سخت سزائیں سنائی گئیں جبکہ 6 کیسز میں دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ اجلاس کے دوران 8 اہلکاروں کو آخری وارننگ جاری کی گئی جبکہ غیر حاضری کے مرتکب 5 اہلکاروں کو نوکری پر بحال کرتے ہوئے آئندہ منظم ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی

Read more

پنجاب حکومت کا لاہور میں آبی آلودگی ختم کرنے کا فیصلہ

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو لاہور (ایس این این نیوز) — صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی آبی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ وزیرِ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ہاؤسنگ، ماحولیات اور واسا حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور کی 55 نجی ہاؤسنگ سکیموں سے خارج ہونے والے گندے پانی کے مؤثر ٹریٹمنٹ کیلئے جامع تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایل ڈی اے، واسا، پی ایچ اے اور محکمہ ماحولیات کو مشترکہ سفارشات تیار

Read more

اقلیتی لڑکی کی والدین سے ملنے کی درخواست مسترد

حماد کاہلوں ایس این این اردو کراچی (ایس این این نیوز) — سندھ کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر لڑکی کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اُس نے جج کے روبرو بیان دیا کہ وہ اپنے والدین کے پاس واپس جانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، جج نے لڑکی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ لڑکی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے اور کسی غیر متعلقہ شخص سے رابطے کی اجازت نہ دی جائے۔ سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ

Read more

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

(بلال حسن بھٹی ایس این این نیوز ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سعید بھٹی (سب انسپکٹر) کو ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ عظمت علی (سب انسپکٹر) انچارج انویسٹیگیشن گوگیرہ سے تبدیل ہو کر ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ مقرر ہوئے ہیں۔ سعادت اللہ بلوچ (انسپکٹر) کو ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن تعینات کیا گیا۔ دانیال لیاقت (سب انسپکٹر)

Read more

فلک جاوید خان کو ریاست مخالف ٹویٹ کیس میں ضمانت

عظمیٰ بخاری اور ریاست مخالف ٹویٹ کے مقدمے میں عدالت نے فلک جاوید خان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ این سی سی آئی اے نے ٹویٹس کے اسکرین شاٹس ریکارڈ کا حصہ بنائے، تاہم ان اسکرین شاٹس سے ریاستی اداروں کے خلاف کسی افراتفری یا انارکی کے شواہد نہیں ملتے۔ عدالت نے کہا کہ مقدمے کے موجودہ ریکارڈ میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں جس سے بغاوت یا اشتعال انگیزی ثابت ہو۔ لہٰذا عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فلک جاوید خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی

Read more

پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے: قانون کی بالادستی کیلئے کارروائیاں

شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو (ایس این این نیوز):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک غیر معمولی اجلاس میں ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے تاریخی فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں

Read more