google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے کی کارروائی، دو اسمگلر گرفتار

مظفر اقبال بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر منڈی بہاؤالدین ایس این این نیوز منڈی بہاؤالدین: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم صفدر کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ اور 11 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Read more

منڈی بہاؤالدین ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

مظفر اقبال بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ایس این این نیوز منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں ایک ریڈ بک کا اشتہاری صفدر بھی شامل ہے، جو 11 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق صفدر طویل عرصے سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا اور مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کے جھانسے میں لوٹتا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ کارروائیاں جاری

Read more

میلسی میں میرج ہال میں مجرا پارٹیوں کی کھلی خلاف ورزی

مدثر حسین ضلع وہاڑی اسٹیشن میلسی میلسی میں تھانہ کرمپور کی حدود میں قائم علی بابا میرج ہال میں قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ہال میں شادی کی تقریبات کے بجائے اب باقاعدہ پرائیویٹ مجرا پارٹیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ رات ہونے والی ایک پارٹی میں شراب نوشی، فحاش موسیقی، برہنہ ڈانس اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری رہیں، جبکہ ہال کے باہر شدید آتش بازی کے باعث گلیاں اور محلے دھوئیں سے بھر گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آتش بازی اس قدر خطرناک تھی کہ کئی گاڑیاں آگ لگنے سے بال بال

Read more

طالب علم پر تشدد کا واقعہ، ڈی سی ننکانہ کا فوری ایکشن

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو گورنمنٹ ہائی اسکول واربرٹن میں طالب علم پر تشدد کے واقعے نے انتظامیہ کو متحرک کر دیا۔ متاثرہ بچے کی والدہ شکایت لے کر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے دفتر پہنچیں، جہاں واقعہ کی تفصیلات سن کر ڈی سی محمد تسلیم اختر راؤ نے فوری نوٹس لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی کہ متعلقہ ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں “مار نہیں پیار” کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ڈی سی محمد تسلیم اختر

Read more

لاہور شیخوپورہ روڈ پر لوڈر مزدا الٹ گیا، جانی نقصان نہیں

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہکوٹ، ایس این این نیوز اردو لاہور شیخوپورہ روڈ پر ڈگری بوائز کالج کے سامنے ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک لوڈر مزدا اچانک الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ موقع پر موجود شہریوں کے مطابق گاڑی اچانک بے قابو ہوئی اور اُلٹ گئی، بعد ازاں مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے صاف کروایا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read more

افغانستان طالبان نے 17 سالہ تاجک لڑکی کو قتل کر دیا

رفعت کوثر افغانستان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 17 سالہ تاجک لڑکی کو طالبان نے اس وقت قتل کر دیا جب اس نے ایک طالبان رہنما سے زبردستی شادی کرنے سے انکار کیا۔ اس نوجوان لڑکی کی مزاحمت اس کی جان لے گئی اور طالبان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، تاجک، ہزارہ، ترکمان اور ازبک جیسے نسلی اقلیتوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مردوں کو قتل کرنا اور خواتین کو زبردستی شادی یا غلامی میں مجبور کرنا معمول بن چکا ہے۔ انسانی حقوق

Read more

ڈپٹی کمشنر نے گرلز ہائی سکول کوٹلہ کاہلواں کا دورہ کیا

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب – ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ کاہلواں کا اچانک دورہ کیا اور اسکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور مختلف کلاس رومز میں جا کر بچوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کیے اور انہیں لیکچر بھی دیے۔ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ آٹھویں کلاس کی ٹیچر کو کلاس روم سے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جبکہ ہیڈ ٹیچر کو جواب طلبی کا

Read more

ننکانہ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کر کے جائزہ لیا

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو، ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، بچہ وارڈ، ڈائلیسس وارڈ، فارمیسی اور خسرہ و روبیلا کیمپ سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال

Read more

لاہور شہری پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتار، چھاپے جاری

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان لاہور – راوی روڈ پر ایک شہری محمد شہباز کے ساتھ تشدد، بال مونڈنے اور منہ کالا کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کا فوری نوٹس ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم ظہیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ایس پی سٹی سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے اور تفتیشی عمل کو میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جدید تفتیشی طریقے

Read more

میڈیا ریٹنگز بحران اینکرز سے کمی اور نئی راہ

رفعت کوثر ایس این این نیوز میڈیا آج ریٹنگز کے سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اس بحران میں اینکرز کے کردار میں کمی ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں میڈیا کی ملکیت انفرادی افراد سے ہٹ کر پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی طرف منتقل ہو سکتی ہے، جس سے ایک جدید اور شفاف میڈیا ماڈل قائم ہوگا، جو اصل میں پہلے دن سے ہونا چاہیے تھا۔

Read more