google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اے سی شاہ کوٹ ثناء شرافت کا اڈے والا قبرستان کا دورہ

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ، ایس این این اردو ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ثناء شرافت نے اڈے والا قبرستان کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے قبرستان میں صفائی اور ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ مقامی شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سنا شرافت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے قبرستان کی حالت بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا قدم قابلِ تعریف ہے۔

Read more

پنجاب میں خراب کارکردگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ، ایس این این اردو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واضح اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کمزور کارکردگی، غفلت یا لاپرواہی دکھانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پنجاب بھر میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کے KPIs کی سخت جانچ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کے لئے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس کے معیار

Read more

وزیر اطلاعات جیل ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کا دخل نہیں

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں کا کوئی تعلق وزیراعلیٰ پنجاب سے نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ اس حوالے سے حتمی اختیار رکھتے ہیں۔ جیل حکام قیدی کے عزیز و اقارب سے ملاقات کرواتے ہیں، اور ملاقات کرنے والوں کے نام قیدی خود فراہم کرتے ہیں۔ اگر کوئی قیدی

Read more

او لیول امتحانات سے پاکستان سے کیمبرج کو 21 ارب روپے

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان برٹش کونسل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں او لیول کے امتحانات میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ او لیول کے آٹھ مضامین کی امتحانی فیس 2 لاکھ 11 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف او لیول امتحانات کی مد میں کیمبرج یونیورسٹی کو پاکستان سے تقریباً 21 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ یہ رقم وفاقی حکومت کے سالانہ ہائر ایجوکیشن بجٹ — جو کہ 6 ارب روپے ہے سے کئی گنا زیادہ ہے۔ ماہرین کے

Read more

فیصل آباد میں منشیات فروش خاتون فوزیہ طارق گرفتار

حکیم جمیل اطہر، ڈپٹی بیورو چیف، ایس این این نیوز اردو فیصل آباد فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے منشیات فروش فوزیہ طارق کو لیڈی کانسٹیبل کے ذریعے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Read more

سیول ڈیفنس کہوٹہ کی اعزازی و فلاحی تقریب منعقد

کہوٹہ (ندیم آزاد) سیول ڈیفنس کہوٹہ کے زیر اہتمام سیول ڈیفنس آفس میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے، بیمار یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی مالی معاونت اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ڈی او راولپنڈی چوہدری غلام مصطفیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی تھے۔ اس موقع پر سیول ڈیفنس اہلکاروں سمیت علاقے کی نمایاں سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں دورانِ

Read more

لاہور پراپرٹی تنازع پر قاتل 12 گھنٹوں میں گرفتار

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیاض نامی ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، جس نے پراپرٹی کے تنازع پر آج صبح اقبال گجر کو قتل کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ایس ایچ او تھانہ چوھنگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم فیاض کے خلاف تھانہ چوھنگ میں مقدمہ درج

Read more

وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ وفد کی ملاقات

شاہین اقبال طاہر، تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ ایس این این اردو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے این ڈی یو وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں پنجاب حکومت کے جاری فلاحی منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور گڈگورننس کے وژن سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے شرکاء کے تمام سوالات کے جوابات دیے جبکہ وفد نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور فلاحی اقدامات کو سراہا۔ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: انہوں نے بتایا کہ: وزیراعلیٰ نے بتایا کہ: انہوں

Read more

سیول ڈیفنس کہوٹہ کی تعریفی و اعزازی تقریب

کہوٹہ ندیم آزاد کہوٹہ میں سیول ڈیفنس کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ تقریب میں سی ڈی او راولپنڈی چوہدری غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور مختلف معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ وی او سیول ڈیفنس کہوٹہ کی خدمات کو سراہنے کے لیے سیول ڈیفنس آفس کہوٹہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سی ڈی او چوہدری غلام مصطفیٰ اور مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ڈاکٹر

Read more

فیصل آباد کیمل فیکٹری میں بوائلر دھماکہ، 16 جاں بحق

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف، ایس این این نیوز اردو فیصل آباد فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں ایک کیمل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دھماکے کے مقام پر فوری طور پر ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور متاثرین کی امداد جاری ہے۔ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Read more