google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

شوکت آباد میں سمندری ویلفیئر کا فری میڈیکل کیمپ

وی او (VO) شوکت آباد میں سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ ملک عمران علی لیاقت نے اپنے والدِ مرحوم ملک لیاقت علی کے ایصالِ ثواب کے لیے اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کیمپ میں شوگر کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ضرورت کے مطابق الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ مریضوں کو معیاری ادویات بالکل مفت

Read more

کوہسار ویلفیئر کمیٹی کا 11واں یومِ تاسیس جوش و خروش سے منایا

کہوٹہ (ندیم آزاد) کوہسار ویلفیئر کمیٹی پنجاڑ و دوبیرن خورد کا 11 واں یومِ تاسیس نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر تحصیل کہوٹہ کی فعال فلاحی تنظیم کے ہیڈ آفس منڈیالہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی، مذہبی سکالر حضرت علامہ ادریس ہاشمی، مولانا حسیب عباسی، نوجوان سماجی کارکن حمزہ طفر دھنیال، عقیل ستی، طارق عباسی اور عاطف ستی سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

Read more

تہران میں کرنسی بحران، مظاہرین پر پولیس کا تشدد

حماد کاہلوں، ایس این این نیوز تہران میں کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا۔ ایک امریکی ڈالر کی قیمت 144,000 تومان تک پہنچ گئی ہے، جس نے عوام میں شدید ناراضگی اور احتجاج کو جنم دیا۔ تہران کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، اور سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں پولیس کو مظاہرین پر آنسو گیس فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرنسی کی قدر میں کمی کی تاریخ:

Read more

کروڑوں کے بجٹ والے چینلز ناکام، ایس این این کی عالمی پہچان

حماد کاہلوں ایس این این نیوز ایس این این نیوز کا آغاز صرف تین افراد پر مشتمل ایک چھوٹی سی ٹیم سے ہوا تھا، مگر آج SNN News English عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہا ہے اور پاکستان کا بیانیہ انگریزی زبان میں دنیا تک مؤثر انداز میں پہنچا رہا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں کروڑوں روپے کے بجٹ سے شروع کیے گئے انگریزی نیوز چینلز بری طرح ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایشا ون چینل جب لانچ ہوا تو دعویٰ کیا گیا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا انگریزی نیوز چینل بنے گا۔ بھاری تنخواہوں پر

Read more

بسنت کی اجازت کے خطرناک نتائج، بچی خونی ڈور سے زخمی

حماد کاہلوں ایس این این نیوز پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کے فیصلے کے بھیانک نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بسنت کی اجازت دینا دراصل جان لیوا کھیل کو قانونی تحفظ دینا ہے، جسے شہری حلقے ’’لائسنس ٹو کل‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ تازہ واقعے میں ایک معصوم بچی خونی ڈور کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے نے بسنت کے نام پر ہونے والی لاپرواہی اور خطرناک غفلت کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں کا

Read more

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

کہوٹہ (ندیم آزاد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم سی کلر سیداں ممبر عاطف اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ آج شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی اٹھارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ کلر سیداں میں پارٹی کارکنان اور عوام محترمہ کی جمہوری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ عاطف اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، جنہوں نے آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

Read more

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو جیل میں قید

حماد کاہلوں ایس این این نیوز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کوٹ لکھپت میں قید، ملاقات کی اجازت نہ ملی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کوٹ لکھپت جیل میں نوئی کے کیسز میں قید کر دیا گیا ہے۔ تاہم یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور صنم جاوید سمیت دیگر اہم شخصیات کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اب تک ملاقات نہ ملنے کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، اور مختلف جماعتوں نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Read more

فیصل آباد کی تین بوڑھی عورتیں اور انسانی اسمگلنگ کا المیہ

حماد کاہلوں اسلام آباد بیورو چیف ایس این این نیوز فیصل آباد کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی تین بوڑھی عورتیں، جن کی عمر تقریباً 75 سال ہے، ایک خواب لیے زندگی گزار رہی تھیں: خانہ کعبہ دیکھنا۔ یہ خواتین اپنی کمزوریوں اور زندگی کے آخری سہارے کے ساتھ رہ رہی تھیں، اور ان کا کوئی منصوبہ یا خواہش نہیں تھی۔ انہیں مفت عمرہ پیکج کی پیشکش ہوئی۔ لیکن اس خیرات کے پیچھے چھپی حقیقت بھیانک تھی۔ گاؤں کے بااثر زمیندار نے ان کے لیے ایک ڈبہ بھیجا، جس میں جوتے کے ساتھ منشیات چھپی ہوئی تھیں۔ بوڑھی خواتین

Read more

مستقبل میں گھروں کو آئی پی پیز کی بجلی کی ضرورت نہیں

حماد کاہلوں اسلام آباد بیورو چیف ایس این این نیوز سولر انرجی کی نئی پالیسی کا مطلب واضح اور سادہ ہے: حکومت آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کی بجلی کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن عوام نے تقریباً دس ہزار میگا واٹ سولر بجلی لگا کر آئی پی پیز کی مہنگی بجلی کو غیر ضروری بنا دیا ہے۔ گزشتہ 30 سال کی حکومتیں عوام کا خون چوس کر آئی پی پیز کو فائدہ پہنچاتی رہیں، لیکن اب عوام نے اس کا حل نیٹ میٹرنگ کے ذریعے نکالا ہے۔ سولر بجلی پیدا کر کے عوام نے مہنگی

Read more

اسلام آباد پولیس پر نوجوان کے ساتھ سنگین اخلاقی الزامات

حماد کاہلوں ایس این این نیوز اسلام آباد میں پولیس کے رویے سے متعلق ایک تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے شہریوں کے تحفظ اور انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بارانی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک نوجوان طالب علم نے چند روز قبل آئی ایٹ مرکز سے موٹر سائیکل چوری ہونے پر آئی نائن تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ مقدمے کی پیروی کے دوران، متاثرہ نوجوان کا الزام ہے کہ ایک ہیڈ کانسٹیبل نے موٹر سائیکل کی برآمدگی کے بہانے اسے بار بار اکیلے میں وقت گزارنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان

Read more