اے ٹی سی نے خاتون بینک افسر کی ضمانت منظور کر لی
شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کو مالی معاونت، اور غیر قانونی بینک اکاؤنٹس کھولنے کے مقدمے میں ایک خاتون بینک افسر ثناء شوکت کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض یہ رعایت دی۔ جج منظور علی گل کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ثناء شوکت سمیت کئی بینک افسران کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں الزام ہے
Read more