google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ننکانہ پولیس نے 2 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ننکانہ ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ تھانہ سید والا پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو اشتہاری مجرمان زاہد اقبال عرف پنوں اور خرم شہزاد کو گرفتار کیا، جو رابری کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ اشتہاری مجرمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ تھانہ سید والا پولیس نے ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان

Read more

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو ۔اوکاڑہ اوکاڑہ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔ میاں منظور احمد وٹو 1993 سے 1996 تک وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز رہے اور 1985 سے 1993 تک تین مرتبہ سپیکر پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔ طبیعت ناسازی کی وجہ سے انہیں وساوبے والا سے لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی حلقوں اور عوام میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ نماز جنازہ کل وساوے والا میں ادا کی جائے گی، اور مختلف

Read more

ڈاکٹر مصدق ملک کا اقوام متحدہ فورم میں عالمی انصاف پر زور

Tickers حکومتِ پاکستان اقوامِ متحدہ کے اتحادِ تہذیبوں (UNAOC) کے 11ویں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی نظام میں رونما ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بتدریج دوطرفہ تعاون سے ہٹ کر یکطرفہ اقدامات کی جانب بڑھ رہی ہے، جو عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرناک رجحان ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے زور دیا کہ حقوق اور انصاف کے اصولوں کا اطلاق ہر خطے اور ہر قوم پر بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ

Read more

اوکاڑہ گھریلو رنجش پر خاتون کے قتل میں مرکزی ملزم گرفتار

ایس این این نیوز اوکاڑہ بلال حسن بھٹی اوکاڑہ/ ملزم گرفتار اوکاڑہ کے تھانہ چورستہ میاں خاں کے علاقے لدھیوال میں گھریلو رنجش کے باعث خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ طحریم فاطمہ عرف صائقہ بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ملزم حامد نے مقتولہ کی بہن سے رشتہ مانگا تھا، جس پر انکار کے بعد تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ قتل تک جا پہنچا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے

Read more

شاہ کوٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب شاہ کوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کی۔ اس دوران شہر کے مین جی ٹی روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر میں کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قانونی دائرے میں رہ کر کاروبار کریں تاکہ عوامی راستے اور سہولیات متاثر نہ ہوں۔ تجاوزات کے خاتمے کی

Read more

وزیراعظم سے برطانیہ کی وزیر مملکت کی ملاقات

PMO Press Release No. 386 /2025 وزیراعظم آفس پریس ونگ اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ، محترمہ بیرونس جینی چیپ مین نے ملاقات کی۔ بیرونس چیپ مین اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات، مضبوط ادارہ جاتی روابط اور

Read more

سمندری پیرا فورس نے ناجائز قبضہ واگزار کرایا

سمندری مرزا آصف ایس این این نیوز اورد تحصیل رپورٹر سمندری میں پیرا فورس نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق انچارج پیرا فورس سمندری، قمر محمود منج کی سربراہی میں انویسٹیگیٹنگ آفیسر رانا ہارون جاوید نے سانگلہ ہل کے رہائشی فریاد ولد سلامت قوم راجپوت کی درخواست پر کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران غلام مرتضیٰ نامی شخص سے 139 جی بی گوجرہ روڈ نئی سمندری میں واقع ایک مرلہ تین سرسائی اراضی ناجائز قبضہ سے واگزار کرائی گئی اور اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔ درخواست

Read more

ننکانہ صاحب میں قومی پولیو مہم کا آغاز

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی قومی پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ویکسین لازمی پلائیں۔ سی ای او ہیلتھ نے اجلاس میں پولیو مہم کی تیاریوں کی تفصیل سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کے 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر

Read more

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر، شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے اعلان کردہ شیڈول کے تحت ووٹنگ 15 فروری 2026 کو صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 4 بجے تک مسلسل جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر 2025 کو جاری کیا جائے گا، جبکہ امیدوار 22 سے 27 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر 2025

Read more

کہوٹہ موضع بٹالہ میں ناجائز قبضہ واگزار

کہوٹہ (ندیم آزاد) پنجاب پراپرٹی پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ممبر ڈسٹرکٹ ریزولوشن کمیٹی ایوشہ ظفر کی زیر نگرانی موضع بٹالہ میں ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران زمین کا قبضہ واگزار کروا لیا گیا۔ یہ کارروائی ساجد جنجوعہ کی درخواست پر کی گئی۔ حلقہ پٹواری اور گرداور عامر حسین موقع پر موجود رہے اور سرکاری ہدایات کے مطابق تمام قانونی تقاضے مکمل کیے گئے۔ متعلقہ محکموں کا عملہ بھی کارروائی کے دوران موجود رہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر نے کہا کہ ناجائز قبضہ جات کے خلاف زیرو

Read more