اسکینڈے نیوین نیوز اردو

وفاقی وزیر بحری امور کا سپارکو ہیڈکوارٹر کا تاریخی دورہ
وفاقی وزیر بحری امور کا سپارکو ہیڈکوارٹر کا تاریخی دورہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اختر خان

اسلام آباد

ایس این این نیوز

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے سپارکو ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جو بحری امور کے کسی بھی وفاقی

وزیر کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔

دورے کے موقع پر چیئرمین سپارکو یوسف خان اور اعلیٰ سطحی افسران نے وفاقی وزیر کو سپارکو کی کارکردگی، سیٹلائٹ

ٹیکنالوجی اور جدید نظاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران نئی بندرگاہوں کے ممکنہ مقامات کا سیٹلائٹ کے ذریعے جائزہ لیا گیا، جبکہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل

انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے سمندری حدود میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ملکی بندرگاہوں کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ سے نہ صرف منصوبہ بندی میں

آسانی ہوگی بلکہ بندرگاہوں کی سیکیورٹی اور فعالیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندری ماحولیاتی نگرانی سے پالیسی سازی میں مدد ملے گی اور موسمی تبدیلی اور ماحولیاتی خطرات

سے نمٹنے کے لیے سیٹلائٹ مانیٹرنگ ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگی۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ سپارکو، وزارت بحری امور میں قائم اے آئی سیکریٹریٹ کے ذریعے بندرگاہوں کی مانیٹرنگ اور

ڈیٹا تجزیے میں معاونت فراہم کرے گا، جس سے جدید تقاضوں کے مطابق فیصلے ممکن ہو سکیں گے۔

دورے کو ملکی بحری شعبے میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور ادارہ جاتی اشتراک کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید قومی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے SNN News کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔