google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

صدر پاکستان کی ویب سائٹ سے قائداعظم کی تصویر غائب

نشاط احمد وٹو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو اوکاڑہ،

ایس این این اردو

اسلام آباد: صدر پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے صدرِ مملکت کے سرکاری پورٹریٹ سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر غائب کر دی گئی ہے۔ اس تبدیلی نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین میں سوالات اور تشویش کو جنم دیا ہے۔

قائداعظم کی تصویر ہمیشہ سرکاری دفاتر، دستاویزات اور سرکاری ویب سائٹس پر بطور بانی پاکستان نمایاں طور پر آویزاں کی جاتی رہی ہے، تاہم حالیہ اقدام کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر وضاحت کا مطالبہ سامنے آیا ہے کہ آخر کس مقصد کے تحت قائداعظم کی تصویر سرکاری پورٹریٹ سے ہٹائی گئی۔