اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ٹرمپ نے بھارت، امریکا تعلقات کو بڑا جھٹکا دیا
ٹرمپ نے بھارت، امریکا تعلقات کو بڑا جھٹکا دیا

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تجارتی پالیسیوں کے ذریعے بھارت اور امریکا کے تین دہائیوں پرانے قریبی تعلقات کو جھٹکا دیا ہے۔
ماضی میں دونوں جماعتوں کے امریکی صدور نئی دہلی کو ایک ابھرتے ہوئے اتحادی کے طور پر دیکھتے تھے اور بڑے مقاصد کی خاطر اختلافات کو نظرانداز کرتے رہے، مگر ٹرمپ نے اس رجحان کو بدل دیا۔

ماہرین کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا حالیہ دورہ چین، واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔ بھارتی نژاد امریکی اسکالر تنوی مدن کا کہنا ہے کہ یہ احساس دلایا گیا ہے کہ امریکا سے تعلقات بھارت کے لیے کمزوری بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔
ایک اور بھارتی اسکالر کرتی اپادھیائے نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تعلقات اتنے مضبوط ہو چکے ہیں کہ محض معمولی تناؤ سے نہیں ٹوٹیں گے۔