رفعت کوثر
ایس این این اردو
پنجاب حکومت نے انتظامی سطح پر اہم تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے کمشنر لاہور کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ مریم خان کو لاہور کی نئی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
مریم خان اس سے قبل ملتان کی کمشنر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکی ہیں اور انتظامی معاملات میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں لاہور شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی زد میں ہے، ایسے میں ان کی تعیناتی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مرزا جہانگیر انور کو فیصل آباد کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق یہ تقرریاں موجودہ حالات کے پیش نظر انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔