google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسکینڈے نیوین اردو
مقبول موضوعات: # اسکینڈے نیوین نیوز# پاکستان# مریم نواز# انسانی حقوق# لاہور# کراچی# اسلام آباد
بریکنگ نیوز
جیکب آباد: صحافی پر مقدمے کے خلاف احتجاج، ایس ایس پی سے مذاکراتشاہ کوٹ: اسسٹنٹ کمشنر تبدیل، نوٹیفکیشن جاریلاہور: کم عمر بچوں کی تیز رفتار گاڑی نے ورکر کو ہلاک کر دیاجیکب آباد: مبینہ اغواء والی لڑکی نے عدالت میں پسند کی شادی کرلیایف بی آر کے افسران اوپن بک ٹیسٹ میں ناکام: اوسط نمبر 26 فیصدپاکستان اور پرتگال کا ویزا معاہدہ: ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر تنقیدناقص نوڈلز اور فوڈ سیفٹی پر سخت کارروائی کا مطالبہراجہ شفقت عباسی کی موڑی راجگان آمد، تعزیت اور سیاسی ملاقات
بین الاقوامی خبریں ›

ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، ایجنٹ مافیا کے 3 افراد گرفتار

۳۰ جولائی ۲۰۲۵ · ✍️ ایس این این نیوز اردو · 👁 ۱۰۶ · ۱ منٹ کا مطالعہ
ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، ایجنٹ مافیا کے 3 افراد گرفتاربین الاقوامی خبریں
واٹس ایپ فیس بک ایکس

سدرہ شہزاد
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی – لاہور بیورو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

لاہور: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزمان میں عابد محمود، نعمان ظفر اور فخر عباس شامل ہیں، جن کا تعلق شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی رقم وصول کرتے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے:

پاسپورٹس

ٹوکن سلپس

بینک چالان

رسیدیں

دیگر اہم شواہد

برآمد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں