شمائلہ اسلم
ایس این این اردو
گوجرانوالہ تھانہ گرجاکھ کی حدود میں مدرسہ جاتی ہوئی ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
واقعہ کی تفصیلات
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل قذافی روڈ پر پیش آیا، جہاں ملزم نے مدرسہ جانے والی ایک لڑکی کو ہراساں کیا۔
واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ملزم کی شناخت، بھاگتے ہوئے ٹانگ ٹوٹ گئی
ملزم کی شناخت ملک شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔ اپ ڈیٹ کے مطابق پولیس سے بھاگنے کی کوشش کے دوران ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
اسے زخمی حالت میں گرفتار کر کے پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
تحقیقات جاری
ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمے کی نوعیت، طبی امداد، اور متاثرہ لڑکی کی موجودہ صورتحال سے متعلق پولیس کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
تھانہ گرجاکھ گوجرانوالہ، ہراسانی کیس کی تفتیش جاری