حماد کاہلوں
ایس این این نیوز
اعلیٰ سطحی وفد دوحہ روانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔
امیرِ قطر سے ملاقات متوقع
اس دورے کے دوران وزیراعظم قطر کے حکمران امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ وہ پاکستان کی جانب سے امیرِ قطر، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام سے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
پس منظر: سابق امیرِ قطر کا انتقال
جدید قطر کے معمار سمجھے جانے والے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ قطر کے امیری دیوان نے اتوار 12 جولائی کو ان کی وفات کا اعلان کیا اور ملک میں چار روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت سرکاری اداروں میں کام معطل اور پرچم سرنگوں کر دیے گئے۔
شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک، یعنی 18 سال تک قطر پر حکومت کی اور 2013 میں اقتدار اپنے بیٹے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے کیا، جو موجودہ امیرِ قطر ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کے انتقال کے روز ہی دوحہ میں ادا کی گئی۔
اکستان اور قطر سے متعلق مزید خبریں پڑھیں